... loading ...
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 11 روز جاری رہنے والے حملوں کے بعد فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ بمباری میں 2 ہزار گھر تباہ ہوگئے ،مجموعی طور پر نقصانات کا تخمینہ 15 کروڑ ڈالر سے زائد ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ ورکس اینڈ ہاؤسنگ وزارت کے ڈپٹی ناجی سرہان نے بتایا کہ 11 روزہ جنگ میں 2 ہزار سے زائد رہائشی یونٹ جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ناجی سرہان نے بتایا کہ غزہ میں پولیس کے درجنوں دفاتر کے ساتھ 4 مساجد بھی تباہ ہوگئی ہیں،غزہ کے صنعتی زون میں زیادہ تر فیکٹریاں تباہ ہوچکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے ابتدائی طور پر لگائے گئے نقصان کا تخمینہ 15 کروڑ ڈالر ہے اور تاحال نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔دوسری جانب دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فسلطینی حکام کی جانب تاحال اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا حتمی تخمینہ لگانا مشکل ہے تاہم یہ نقصان اربوں ڈالر پر مشتمل ہے ۔رپورٹ میں اقوام متحدہ کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 77 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ، 6 ہستال اور 11 ہیلتھ کیئر کلینکس تباہ ہوگئے ۔تقریباً نصف خطے کے 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے جبکہ بمباری کی وجہ سے صاف پانی کے پلانٹوں کو بند کردیا گیا ہے ۔اسرائیلی حملوں سے غزہ کی پٹی کی مرکزی شاہراہیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ بجلی کے گرڈ کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے جس کے بعد لوشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہوگیا ہے اس حوالے سے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا کہ دو ہفتے کے اسرائیلی حملوں سے علاقے کے انفرا انسٹرکچر کو بحال ہونے میں اگر دہائیوں نہیں لگے تو کئی برس ضرور لگ جائیں گے ۔دوسری جانب مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے غزہ میں انفرا انسٹرکچر کی بحالی کے لیے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ اپنے ہنگامی رسپانس فنڈ سے 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالر جاری کرے گا جبکہ برطانیہ نے 45 لاکھ ڈالر کی مالی امداد کا وعدہ کیا ہے ۔اس ضمن میں امریکا کی جانب سے امداد کا اعلان متوقع ہے ۔
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...