... loading ...
ملک میں کھانے پینے کی اشیا ء کی درآمدات 10 ماہ میں 57.31 فیصد بڑھ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان نے جولائی تا اپریل1107 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کھانے پینے کی اشیا ء درآمد کی گئیںجبکہ گزشتہ سال کھانے پینے کی اشیا ء کی درآمدات 703 ارب 92 کروڑ روپے تھیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تا اپریل چینی کی درآمدات 4 ہزار 447 فیصد بڑھیں اور اس عرصے میں 20 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی، مالی سال کے 10 ماہ میں 2لاکھ 80 ہزار377 ٹن چینی درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 45 کروڑ 70 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی تھی۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ جولائی تا اپریل157 ارب 78 کروڑ30 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی، مالی سال کے 10 ماہ میں 36 لاکھ 12 ہزار638 ٹن گندم درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں گندم کی درآمد صفر تھی۔ادارہ شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق خشک میوہ جات کی درآمدات سالانہ بنیادوں پر315.95 فیصد بڑھیں، جولائی تا اپریل 11 ارب 87 کروڑ روپے کے خشک میوہ جات درآمد کیے گئے تاہم گزشتہ سال اسی عرصے میں 3 ارب 96 کروڑ50لاکھ روپے کے میوہ جات درآمد ہوئے ۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ خوردنی تیل 10 ماہ میں 343 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ روپے کا درآمد کیاگیا، گزشتہ سال اسی عرصے میں 246 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے کا خودرنی تیل درآمد ہوا جبکہ مصالحہ جات کی درآمدات میں 35.83 فیصد اور چائے کی درآمدات 16.32فیصد بڑھیں۔جولائی تا اپریل 78 ارب 51 کروڑ 90 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی، گزشتہ سال اسی عرصے میں 67 ارب 50 کروڑ50 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل دالوں کی درآمدات میں12.61 فیصد کا اضافہ ہوا اور دالوں کی درآمدات 87 ارب روپے سے زائد کی رہیں جبکہ گزشتہ سال جولائی تا اپریل 77 ارب 30 کروڑ 60 لاکھ روپے کی دالیں درآمد کی گئیں۔
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...