... loading ...
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کیسز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 24 مئی 2021 سے آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس اور 5 فیصد سے کم مثبت شرح کے حامل اضلاع میں تعلیمی ادارے سمیت دیگر شعبوں کو مرحلہ وار کھول دیا جائے گا۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جہاں لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے بھی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت، وزیر صحت سندھ اور تمام وفاقی اکائیوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے ۔این سی او سی نے 24 مئی 2021 سے اہم شعبوں کو ملک بھر میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا۔بعض شعبے 24 مئی 2021 سے کھول دئیے جائیں گے ،خ آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس رات 12بجے تک جبکہ کھانا ساتھ لے جانے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی، سیاحت کا شعبہ کووڈ پروٹوکولز کی مکمل پاسداری کے ساتھ کھول دیا جائے گا اور صوبوں کو اس حوالے سے الگ ہدایات جاری کردی جائیں گی، تعلیمی ادارے مشروط کھول دیے جائیں گے جن اضلاع میں کیسز کی مثبت شرح 5 فیصد سے کم ہوگی وہاں ادارے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ این سی او سی کے مطابق 27 مئی کو جائزہ لینے کے بعد یکم جون سے کھلے مقامات میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی تاہم شرکا کی تعداد 150 تک محدود ہوگی۔ یکم جون سے مخصوص سرجریز کی بھی اجازت ہوگی، اسی طرح جو تعلیمی ادارے 24 مئی کو نہیں کھلے ہوں وہ بھی 7 جون کو کھلیں گے ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانات 20 جون کے بعد منعقد ہوں گے ، تمام پروفیشنلز اور نان پروفیشنلز امتحانات وزارت صحت کی تجویز پر کیس ٹو کیس کی بنیاد پر ہوں گے ۔این سی او سی نے بعض شعبوں پر بندشیں برقرار رکھی ہیں جن کے مطابق تمام مزارات، سنیما، پارکس، انڈور جم بدستور بند رہیں گے تاہم ایس او پیز پر سختی کے ساتھ ٹریکس پر واکنگ اور جوگنگ کی اجازت ہوگی، ہوٹلوں کے اندر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی، کھیل، میلے ، ثقافتی، موسیقی اور دیگر پروگراموں پر پابندی ہوگی، کھلے اور بند مقامات میں تمام قسم کے اجتماعات بشمول مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر22 مئی سے ہفتے میں دو دن پابند ہوگی۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گڈانی اور مسری شاہ انڈسٹریز کو 20 مئی سے کھول دیا جائے گا تاہم ماسک پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیسز والے مقامات پر لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔بیان کے مطابق داخلی سفری اور لینڈ بارڈر منیجمنٹ کی پالیسی کو فی الحال برقرار رکھاجائے گا۔این سی او سی کے مطابق 27 مئی اور 7 جون کو تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ اس وقت ہسپتالوں میں 4 ہزار 500 مریض آکسیجن پر ہیں اور اگر فوری طور پر کئی شعبوں کو کھول دیتے ہیں تو مسئلہ ہوجاتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ویکسینیشن کے ہدف کو پورا کرنا ہے اور عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں تاکہ حکومت پابندیاں ہٹانے میں آسانی ہوگی اور حالات معمول پر آئیں گے ۔اسد عمر نے کہا کہ خطے کے حوالے سے برطانیہ، امریکا اور یورپی ممالک کے جیسے حالات کا خوف تھا لیکن عوام اور انتظامیہ کا شکریہ کہ انہوں نے عیدالفطر کے دوران محنت کی۔ان کا کہنا تھا کہ عید سکون سے گزر گئی، اس وقت وائرس کے پھیلاؤ کے معمولی خدشات پیدا ہوائے تھے تاہم زیادہ بہتری آئی ہے ۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...