... loading ...
کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں پہلی بار کسی فرد کے بازؤں میں بلڈ کلاٹ کا کیس سامنے آیا ہے ۔امریکا کے روٹگرز رابرٹ ووڈ جانسن میڈیکل اسکول کے محققین نے اس کیس کو رپورٹ کیا۔طبی جریدے جرنل وائرسز میں اس کیس کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ اس سے کووڈ 19 سے ہونے والے ورم کی وجہ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔اس طرح یہ علم ہوسکے گا کہ کس طرح بازؤں میں بلڈ کلاٹس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔یہ کیس اس طبی ادارے کے ایک ہزار ہسپتال میں زیر علاج کووڈ کے مریضوں پر ہونے والی تحقیق کے دوران سامنے آیا جو مارچ سے مئی 2020 کے دوران ہسپتال میں زیرعلاج اور ڈسی چارج ہوئے ۔اس سے قبل کووڈ کے نتیجے میں بلڈ کلاٹس کو دریافت کیا جاچکا ہے مگر یہ پہلی بار تھا کہ جب ایک 85 سالہ شخص کے اوپری بازو میں کووڈ کے نتیجے میں بلڈ کلاٹ کو دیکھا گیا۔محققین نے بتایا کہ یہ مریض بائیں بازو میں سوجن کی شکایت کے ساتھ آیا تھا جس کے بعد اسے مزید معائنے کے لیے ہسپتال بھیجا گیا اور وہاں اوپری بازو میں بلڈ کلاٹ اور کووڈ کی تشخیص ہوئی، تاہم کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس فرد کے خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی نہیں آئی مگر اسے بلڈ کلاٹ کے باعث ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔عام طور پر ٹانگوں میں بلڈ کلاٹس سامنے آتے ہیں اور محض 10 فیصد کیس میں بازوں میں ایسا ہوتا ہے ۔ماہرین نے بتایا کہ 30 فیصد مریضوں میں بازؤں میں سے بلڈ کلاٹ پھیپھڑوں تک سفر کرتے ہیں اور ممکنہ طور پر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ایسے مریضوں کو دیگر پیچیدگیوں یسے مسلسل سوجن رہنا، درد اور ہاتھوں کی تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے ۔تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ طبی ماہرین کو کووڈ 19 کے ایسے مریضوں کی رگوں میں خون کی رکاوٹ کی ٹیسٹنگ پر غور کرنا چاہیے جن کو بغیر کسی وجہ کے سوجن کا سامنا ہو۔اسی طرح کووڈ کے ایسے مریض کو بھی طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے جن کے خون میں آکسیجن کی سطح کم ہوجائے ، سانس لینے میں مشکل محسوس ہو اور بغیر کسی وجہ کے سوجن کا سامنا ہو۔محققین کے مطابق ایسے افراد جن میں پہلے بھی بلڈ کلاٹس کی تشخیص ہوچکی ہو یا ایسے دائمی امراض کا سامنا ہو جن میں بلڈ کلاٹس کا خطرہ بڑھتا ہو، وہ اگر کووڈ کے شکار ہوں تو ان میں بلڈ کلاٹس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...