... loading ...
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اپنی پہلی اننگز 510 رنز پر ڈیکلیئر کردی ، دوسرے دن کے اختتام پر زمبابوے نے 52 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں۔ ہرارے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 268 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو عابد علی سنچری بنا کر ناقابل شکست تھے جبکہ ساجد خان ان کا ساتھ نبھا رہے تھے ۔دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹرپل سنچری مکمل کرائی جس کے بعد ساجد خان کی 20 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔محمد رضوان کمزور حریف کے خلاف ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 21 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ حسن علی کو کھاتا کھولنے کا بھی موقع نہ ملا۔341 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد عابد کا ساتھ دینے نعمان علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔عابد علی نے نعمان کی مدد سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی اور آٹھویں وکٹ کے لیے 169 رنز کی شاندار شراکت بھی قائم کی۔نعمان علی صرف تین رنز کی کمی سے کیریئر کی پہلی سنچری نہ بنا سکے اور چائے کے وقفے کے فوراً بعد 97 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے ، ان کی 104 گیندوں پر محیط اس اننگز میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے ۔پاکستان نے نعمان کے آؤٹ ہوتے ہی پہلی اننگز 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، عابد نے 29 چوکوں کی مدد سے 215 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ ٹنڈائی چسورو ے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلا میچ کھیلنے والے تابش خان نے اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل اوور میں وکٹ حاصل کر کے تریسائی مساکانڈا کو چلتا کردیا۔اسکور 23 تک پہنچا ہی تھا کہ حسن علی نے کیون کسوزا کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ریگس چکابوا اور کپتان برینڈن ٹیلر نے اسکور کو 40 تک پہنچایا ہی تھا کہ ٹیلر کی 9 رنز کی اننگز شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔دن کے اختتام سے کچھ اوورز قبل ساجد خان نے ملٹن شمبا کو بھی چلتا کردیا اور جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو زمبابوے نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے اور انہیں فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 258 رنز درکار ہیں۔پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...