... loading ...
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں متعدد توانائی اور روڈ کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ، بہت سے منصوبے اس وقت رواں دواں ہیں ، چین کے ساتھ باہمی منسلک ہونے کا عمل 1958 سے جاری ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ میں سی پیک ایک فلیگ شپ ہے ، پشاور سے کراچی تک سکھر حیدرآباد سڑک رہ گئی ہے ، سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جلد شروع ہوگا ، سندھ اور بلوچستان میں متعدد سڑکوں پر کام جاری ہے ، ڈھائی سے تین سال میں سڑکیں مکمل ہونگی ، مغربی روٹ مکمل ہوگا تو غربت میں کمی ہوگی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر صدر کراچی چیمبر شارق وہرہ اور چیئرمین بی ایم جی زبیرموتی والا نے بھی خطاب کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آج خوشی ہورہی ہے کی کراچی ایوان تجارت و صنعت میں موجود ہوں،، سی پیک کے بارے میں قوم کو بہت سی باتیں بتانا ہیں، سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے ، سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،، پاکستان 40 سال دہشت گردی کی جنگ کا مرکز رہا، پاکستان کے انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا، ہم 40 سال جنگ کے بعد اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر وزیر اعظم پاکستان کا سی پیک پر بہت فوکس ہے ، رشکئی اکنامک زون میں ایک ہزار ایکٹر ہے جبکہ زمین دو ہزار ایکٹر ہے ، فیصل آباد میں کینڈا اور جرمن اور چینی آرہے ہیں، امریکی پاکستانی ڈاکٹروں کا گروپ آرہا ہے طبی آلات میں ، وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کی ہے ، وزیر اعلی سندھ کو کہا ہے کہ دھابیجی اکنامک زون میں دلچسپی لے رہے ہیں، گوادر میں اکنامک زون میں گنجائش پوری ہوگئی ہے ، گوادر اکنامک زون میں 12 فیکٹریاں بن رہی ہیں جبکہ گوادر میں 6 فیکٹریوں مکمل ہوگئی ہیں ۔سلیم باجوہ نے کہا کہ آئندہ دورے میں کراچی ایوان تجارت و صنعت کے ساتھ منصوبوں کی فہرست پیش کرونگا ، پاور سیکٹر ریگولیٹ ہے ، بجلی کے وہ پروجیکٹ بن رہے ہیں جن کی ضرورت ہے ، دو پن بجلی کے منصوبوں کو شروع کیا ہے ، گوادر پورٹ میں ٹرانس شپمنٹ دستیاب ہے ، جو بھی صنعت کار آرہے ہیں مقامی صنعت کاروں سے ملاقات کرارہے ہیں، ہیومن ایفیشنسی انڈیکس اچھا نہیں ہے ، افرادی قوت کی تربیت کو بہتر بنانے کے لئے 72 اداروں کا انتخاب کیا ہے ۔ صدر کراچی چیمبر شارق وہرانے کہا کہ کراچی چیمبر سی پیک میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے ، کراچی کے صنعتکار سی پیک کے لئیے کیاخدمات پیش کرسکتے ہیں،سی پیک کی ذمہ داری کم بہت لوگ قبول کرنے کو تیار تھے ،سی پیک پر عالمی سازشیں ہیں ،ہمیں امید ہے عاصم باجوہ آپ اس منصوبہ کو شرمندہ تعبیر کرینگے ،سی پیک کامیابیاں پاور جنریشن، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں میں رہیں وہ ثبوت ہیں کہ یہ منصوبہ ملک کے لئیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والانے کہا کہ ہم 23 سال سے کراچی کی بزنس کمیونٹی کو چلا رہے ہیں ،ہم دنیا سے بذریعہ سڑک رابطہ قائم کرنے جارہے ہیں ،ہمارے یہاں نادرن بائی پاس، سدرن بائی پاس اور لیاری ایکسپریس وے ہیں ،مگر سدرن اور نادرن بائی پاس پورٹ تک نہیں جاتے ،دنیا بھر کی طرح انھیں بھی پورٹ تک بنایا جائے ،ہم سمجھتے ہیں پاکستان کی انڈسٹری میں بہت مواقع ہیں ،پاور جنریشن سے زیادہ ہمیں سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر پر کرنے چاہیئے ،پڑوسی ممالک پہلے اس کے خلاف تھے ،گوادر پورٹ ایک ڈیپ سی پورٹ ہے اس کو نارمل پورٹ کی طرح ٹریٹ نہیں کیا جانا چاہئیے ،گوادر پورٹ پر رول ان اور رول آؤٹ کا فارمولا ہی کامیابی کا ضامن ہوگا ،چائناکے ساتھ کام کرنے کے لئیے ہمیں اپنے لوگوں کو آگے لانا ہوگا ،مشترکہ منصوبوں سے ہمیں چینیوں سے سیکھنے کو ملے گا۔
پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، ترمیم کا حق ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ، محمود اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں،بیرسٹر گوہر صوبے انتظار کر رہے ہیں 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا،وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قو...
اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئ...
خوف کی فضا برقرار، شہدا پر نام نہاد یلو لائن عبور کرنے کا الزام ،مشرقی غزہ سٹی میں کھیت اور مکانات تباہ مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت مل گئی، اسرائیل نے 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جنوبی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے تباہی اور خوف کی فضا برقرار رہی۔اسرائیلی...
بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا،فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واح...
آئینی ترمیم پہلیسینیٹ میں پیش کی جائے گی، دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے فریم ورک تیار کرلیا، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا، منظوری کے ب...
تین زخمی پمز اور 9 پولی کلینک اسپتال منتقل ،2کی حالت تشویشناک،آئی جی اسلام آباد کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی اور مرمت کے دوران دھماکا ہوا، میڈیا سے گفتگو سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12فراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا س...
ابھی تک تو کورٹس کے اندر کھڑے ہیں، کل ہم آکر کہیں پر بھی بیٹھ جائیں گے،ہمشیرہ بانی یہ نہیں ہو سکتا آپ سوچیں ہم ڈر جائیں گے ، جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دو،میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔علیمہ خان ...
فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، صدارت ٹرمپ کریں گے امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ڈرافٹ قرارداد ارسال کردیا،امریکی ویب سائٹ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی...
دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی،طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے افغانستان چلے جائیں تو بہتر ہے، غزہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے، جنرل احمد شریف چوہدری افغانستان میں ڈرون حملے پاکستان سے نہیں ہوتے نہ امریکا سے ایسا کوئی معاہدہ ہے،،بھارت کو زمین، سمندر اور فض...
رینجرزکاخفیہ معلومات پر منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد گرفتاردہشت گرد خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں (رپورٹ: افتخار چوہدری)سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گی...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپن...