... loading ...
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی اور افغانستان ’’سہ فریقی انگیجمنٹ‘‘جاری رکھیں گے،افغان وزیر خارجہ کے ساتھ معمولی جرائم کی پاداش میں افغانستان کی جیلوں میں قید ’’پاکستانی قیدیوں‘‘کی رہائی کا نکتہ اٹھایا۔اتوار کو ترکی کے دو روزہ دورہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میرا ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی کے دو روزہ دورے پر استنبول آنا ہوا تاکہ ترکی کی میزبانی میں منعقدہ ’’استنبول کانفرنس‘‘میں شرکت کر سکوں،اس کے ساتھ ساتھ سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس بھی رکھا گیا جس میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے وزرا کو شرکت کرنا تھی۔کرونا وبا کی پیچیدہ صورت حال کے باوجود، افغانستان کے مسئلے کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ ضروری سمجھا گیا کہ اس کانفرنس کا انعقاد ہو ۔بدقسمتی سے استنبول کانفرنس طالبان کے شرکت نہ کر سکنے کے باعث منعقد نہ ہو سکی چنانچہ اس کانفرنس کو ملتوی کرنا پڑا ۔لیکن پاکستان، ترکی اور افغانستان، تینوں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ ہم اپنی سہ فریقی انگیجمنٹ‘‘کو جاری رکھیں ۔چنانچہ استنبول میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ہم نے اس سہ فریقی اجلاس میں افغان امن عمل کے حوالے سے تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ہم نے افغان امن عمل کے بعد کی صورتحال ، افغانستان کی تعمیر نو اور معاشی استحکام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ میری ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو اور افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کیساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں ۔ان ملاقاتوں میں ہمیں دو طرفہ تعلقات پر نظر ڈالنے کا موقع ملا ۔انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں نء روح پھونکنے اور سہ فریقی اجلاس کے انعقاد پر، میں ترکی کا خصوصی طور پر شکرگزار ہوں ۔وزیر خارجہ نے غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ جموں و کشمیر کے معاملے پر مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر بھی میں، ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا،ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے پر ترکی کی حمایت پاکستانیوں اور بالخصوص کشمیریوں کیلئے بہت حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور ترکی کے مابین اعلی سطحی اسٹریٹیجک تعاون کونسل(HLSCC ) کے آیندہ منعقد ہونیوالے سمٹ لیول اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔اس سمٹ لیول اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر رجب طیب اردگان شرکت کریں گے۔افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ بھی میری ملاقات بہت سود مند رہی۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...