... loading ...
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان زمبابوے سے پہلی بار ٹی20میچ ہارا ہے ۔ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا اور پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 99 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میں میزبان زمبابوے نے مہمان پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔لوگ سوچ میں پڑگئے ہیں کہ یہی وہ پاکستانی ٹیم ہے جس نے جنوبی افریقا جیسی ٹیم کو ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا؟زمبابوے نے پہلے کھیلتے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 118 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 119رنز کا ہدف دیا، جو کہ ایک آسان ہدف تھا۔پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی، ہر بولر نے وکٹ حاصل کی، محمد حسنین اور دانش عزیز نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف، عثمان قادر، حارث روف اور پہلا میچ کھیل رہے ارشد اقبال نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کے محمد رضوان اور کپتان بابراعظم میدان میں اترے ، رضوان 13رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔دوسرے اینڈ پر بابر اعظم کھڑے رہے اور ایک اینڈ سے وکٹ گرنے کا سلسلہ جاری رہا، فخر زمان 2 اور محمد حفیظ 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔اس موقع پر کپتان نے دانش عزیز کے ساتھ مل کر 22 رنز کا اضافہ کیا، بابر اعظم 78 کے مجموعی اسکور پر 41 رنز بناکر میدان بدر ہوئے تو پاکستان کی جیت کے امکانات مدھم ہوگئے ۔بابراعظم آج اگر تھوڑی دیر کھڑے ہوجاتے تو جیت کے ساتھ ساتھ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین 2 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیتے وہ فی الحال 17 رنز کی دوری پر ہیں۔ پاکستان کی طرف سے دانش عزیز 22 رنز بناکر پویلین لوٹے تو پاکستان کی ہار یقینی ہوگئی، آصف علی 1، فہیم اشرف 2، عثمان قادر صفر، حارث روف 6 اور ارشد اقبال صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔زمبابوے کی طرف سے لیوک جونگوے نے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو صرف 18رنز کے عوض میدان بدر کیا، رائن برل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...
خان یونس میںتین پولیس اہلکار، تین شہری،ایک بچیشہید ہونے والوں میں شامل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران سے جنگ کے دوران اسرائیلی حملے جاری اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں تین اہلکاروں سمیت7 فلسطینی شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران کے...
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...