... loading ...
سینئر مسلم لیگی رہنما و سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ میری دونوں بیٹوں شبیر حیدر شاہ ،ڈاکٹر حیدر علی شاہ اور بیٹی شاہدہ فاطمہ سے کوئی صلح نہیں ہوئی ہے اس بارے میں میرے بچوں کی جانب سے جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے کہ میرے بچوں سے میرا کمپرومائز ہوگیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میرے دونوں بیٹے اور ان کے بچے آج بھی مجھے میری اہلیہ اور بیٹے صفدر حیدر شاہ کو قتل کرنا چاہتے ہے ۔وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ایک سوال پر غوث علی شاہ نے کہا کہ جب سے میرا بیٹا صفدر حیدر شاہ برطانیہ سے تعلیم حاصل کر کر واپس آیا ہے ۔میرے دونوں بیٹے اور بیٹی اس لیے مخالف ہوگئے ہے کہ ان کا خیا ل ہے کہ صفدر شاید میرا سیاسی جانشین بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے صرف اپنے بچوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرایا تھا او ر میرے خلاف اب تک 5 مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں آخری مقدمہ ڈاکٹر علی حیدر شاہ نے درج کرایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوںکو عاق کردیا ہے اور ان سے میرا کوئی واسطہ نہیں لیکن میرے خلاف سازشیں جاری ہے ۔جس کی وجہ سے میری ،اہلیہ اور بیٹے صفدر کی جان کو شدید خطرہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے دونوں بیٹے ،بیٹی اور ان کے بچوں نے مجھ سے کوئی معافی طلب نہیں کی اور نہ ہی اپنی غلطی تسلیم کی ۔پھر کیسے ان سے صلح ہوسکتی ہے میں نے اپنی زندگی شبیر حیدر شاہ ،علی حیدر شاہ اور بیٹی شاہدہ فاطمہ اور ان کے بچوں کو مقام دلانے میں صرف کی اور یہاں تک کہ ایک پوتے کو یونین کونسل کا چیئرمین بھی بنوایا ۔سید غوث علی شاہ نے کہا کہ ہمار ا مذہب اسلام والدین کی خدمت اور فرمانبرداری کا حکم دیتا ہے ۔یہ کیسی اولا د ہے جو میری دشمن بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے بچوں نے میری زرعی زمین پر بھی قبضہ کرلیا تھا تاہم وہ زمین میں نے واپس لے کر کاشت کاری کے لیے ٹھیکے پر دے دی ہے ۔سید غوث علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ اور پولیس کا میرے ساتھ تعاون جاری ہے اور مجھے ضرورت کے مطابق سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کم ہوتے ہے کہ جب والدین کو اولاد کو عاق کرناپڑے اور سخت فیصلے کرنا پڑے ۔انہوں نے کہاکہ جو میڈیا کے ذریعے صلح کی جھوٹی خبر چلائی گئی ۔اس کے بعد بیرون ممالک میںمقیم میرے بہت سے دوستوں کے فون آئے او ر انہوں نے حقائق جاننے کی کوشش کی ۔اس لیے میں آج میڈیا کے سامنے آکر صورت حال سے آگاہ کررہا ہوں ۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...