... loading ...
کالعد م جماعت تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل میں چیئر مین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں نورکنی وفدنے ملاقات کی،نورکنی وفد میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر،خواجہ غلام قطب الدین،پیر میاں عبدالخالق،سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری،پیر خالد سلطان،پیر میاں جلیل احمد شرقپوری،پیر نظام الدین سیالوی،حامد رضا سیالکوٹی شامل تھے ۔حافظ سعد رضوی کے ساتھ علما کرام کا مذاکراتی عمل شام تقریبا تین بجے شروع ہوا جوکہ رات ساڑھے نو بجے تک جاری رہا،مذاکراتی ٹیم نے افطاری بھی کوٹ لکھپت جیل میں حافظ سعد رضوی کے ساتھ کی۔علما کرام نے حافظ سعد رضوی سے اپیل کی کہ وہ ملک بھر میں دھرنے اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرنے پر راضی ہوجائیں تاکہ شرپسند پرامن احتجاج سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ذرائع نے بتایا کہ حافظ سعد رضوی نے احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے اور کچھ مطالبات علما کرام کے سامنے رکھے ہیں جن میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری،گرفتار رہنماں اور کارکنوں کی رہائی،مقدمات کے خاتمے اور عالمی سطح پر توہین رسالت کی روک تھام کے لئے حکومت پاکستان کی جدوجہد شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے درمیان نئے تحریری معاہدے کاامکان ہے اس سلسلے میں کالعدم جماعت کے رہنماں کی شوری میں بات چیت جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے چیئر مین قرآن بورڈپنجاب حامد رضا کی قیادت وفد کوٹ لکھپت جیل سے واپسی کے بعد کالعدم جماعت کے مرکز جامعہ مسجد رحمتہ اللعالمین چوک یتیم خانہ گیا اور شوری کے ارکان سے بات چیت کی۔اس کے بعدعلما کا مذکورہ وفد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل رات گئے روانہ ہوگیا اور حافظ سعد رضوی کے ساتھ مذکورہ علما کے مذاکرات ہورہے ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ جلد اس معاملے پر قوم کو خوشخبری سنائیں گے ،میڈیا اپنی طرف سے قیاس آرائیاں نہ کرے ،ایک مثبت کام کو مثبت طریقے سے انجام تک پہنچانے میں مدد گار بنے ۔بریک تھرو ہوا ہے انشا اللہ مثبت نتیجہ نکل آئے گا،سعد رضوی نے ہمیں کہا کہ ہم محب وطن ہے ہمیں کسی کالعد م طالبان کی ہمدردی نہیں چاہیے ،کارکنوں کو پرامن رہنے کا کہا ہے ۔ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا کہ قوم امید رکھیں معاملات بہتری کی طرف بڑھے ہیں،مذاکرات کا پہلا مرحلہ اچھا رہا،توقع رکھیں مثبت رفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔قوم دعاکرے ۔
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...