... loading ...
نیوزی لینڈ ایک ایسی قانون سازی پر غور کر رہا ہے جس کے تحت 2004 کے بعد پیدا ہونے والے شہریوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق قانون سازی کا بنیادی مقصد نیوزی لینڈ کو 2025 تک تمباکو نوشی سے پاک کرنا ہے ۔ پارلیمنٹ کی جانب سے تجویز پیش کی گئی تھی کہ ملک کو 2025 تک دھویں سے پاک کیا جائے ۔اگر یہ نیا قانون منظور ہوگیا تو اس کے بعد آئندہ مرحلے میں بتدریج سگریٹ نوشی کے لیے عمر میں اضافے کا قانون لایا جائے گا۔ اس حوالے سے پہلے مرحلے میں یہ کیا جائے گا کہ بڑے اسٹوروں کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ سگریٹوں کو فروخت نہ کریں اور ساتھ ہی سگریٹوں میں نیکوٹین کی مقدار بھی کم کی جائے گی۔اعداد و شمار کے مطابق 50 لاکھ آبادی والے نیوزی لینڈ میں تقریبا 5 لاکھ افراد یومیہ 10 یا اس سے زائد سگریٹ پیتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ایسوسی ایٹ وزیر صحت ڈاکٹرعائشہ ویرال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہرسال صرف تمباکو نوشی کی وجہ سے ہمارے ملک میں 4 ہزار 500 افراد موت کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2025 تک نیوزی لینڈ کو تمباکو سے پاک کرنے کے مقصد کے حصول کی خاطر ہمیں تیزی دکھانا ہو گی وگرنہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔نیوزی لینڈ میں اس مقصد کے لیے جہاں بہت سے دیگر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تو وہیں ان میں یہ بھی شامل ہے کہ عام دکانداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ سگریٹ فروخت نہ کریں، بڑے اسٹورز بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں اور سگریٹوں کو فلٹر کے ساتھ استعمال کرایا جائے تاکہ بد اثرات کو کم کیا جا سکے ۔ڈاکٹر عائشہ کے مطابق اگر 2022 سے ہم نے 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگادی تو سگریٹ سے پاک نسل کا خواب ایک حقیقت بن جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کی منظوری کا مطلب یہ ہو گا کہ 2004 کے بعد پیدا ہونے والا کوئی بھی شہری کبھی بھی قانونی طور پرسگریٹ خریدنے کا مجاز نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ اس میں عمر کی حد بڑھائی جا سکتی ہے ۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن بھی ڈاکٹر عائشہ کے خیال سے اتفاق کرتی ہیں۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ اگر 2022 تک 18 سال سے کم عمر کے افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگادی گئی تو سگریٹ سے پاک نسل کا خواب حقیقت بن سکتا ہے لیکن ہر نیوزی لینڈ کا شہری اس انتہائی اقدام کے حق میں بھی نہیں ہے کیونکہ اس بات کی بھی نہایت طاقتور دلیل موجود ہے کہ قانون سازی کے بعد سگریٹوں کی فروخت کے لیے بلیک مارکیٹنگ شروع ہو جائے گی اور پھر تیز نیکوٹین والی سگریٹیں بھی مارکیٹ میں جگہ بنائیں گی۔جو افراد انتہائی قدم اٹھانے سے گریز کا مشورہ دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے بعد سگریٹوں کے عادی افراد اپنی سگریٹ نوشی کے لیے جرم کا راستہ بھی اختیار کرسکتے ہیں کیونکہ وہ اس کے لے مجبور ہوں گے ۔سگریٹ کی فروخت پر پابندی کے قانون سے متعلق عام دکانداروں، اسٹورز مالکان، کارنر شاپس اونرز اور سروس اسٹیشن والوں کا استدلال ہے کہ ایسا کرنے سے ملک میں دیوالیہ پن کا سونامی بھی آسکتا ہے ۔ اس کے بالکل برعکس ایسے افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو اس خیال کے حامی ہیں کی تمباکو کی صنعت کی تدفین کے لیے اس قانون کی منظوری اور اس پر عمل درآمد بہت ضروری ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو اس کی وجہ سے دفن نہ کریں۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...