... loading ...
ایک امریکی انٹیلجنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت، پاکستان کی جانب سے سمجھے جانے والی یا حقیقی اشتعال انگیزی پر فوجی طاقت سے جواب دے سکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خطرے کے جائزے کی سالانہ رپورٹ 2021 یو ایس ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس نے تیار کر کے کانگریس کو ارسال کی ۔رپورٹ میں چین کی عالمی طاقت کے لیے کوشش کو امریکی مفادات کے لیے سب سے پہلا خطرہ قرار دیا گیا جس کے بعد روس کے اشتعال انگیز اقدامات اور ایران سے متعلق خطرات ہیں۔تعارفی نوٹ میں ڈائریکٹر ڈی این آئی ایورل ہینز نے لکھا کہ یہ رپورٹ پالیسی بنانے والوں، جنگیں لڑنے والوں اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نازک پہلو، آزادانہ اور سادہ جائزہ فراہم کرتی ہے۔جنوبی ایشیا سے ممکنہ خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ ‘وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی جانب سے ماضی کی بہ نسبت پاکستان کی سمجھے جانے والی یا حقیقی اشتعال انگیزی پر فوجی طاقت سے جواب دینے کا زیادہ امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خطے میں سخت کشیدگی نے 2 جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے مابین تنازع کا خطرہ بڑھا دیا ہے جس میں کشمیر میں پر تشدد بے امنی یا بھارت میں عسکری حملہ ممکنہ خطرات ہیں۔ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سال 2021 کے دوران بھارت اور پاکستان کے بیچ ایک عمومی جنگ کا امکان نہیں لیکن دونوں کے درمیان بحران مزید شدید ہوسکتا ہے جس سے کشیدگی کے چکر کا خطرہ ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کانگریس کو بھجوائی گئی ایک اور امریکی انٹیلجنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان آئندہ 5 سالوں میں حقیقی یا سمجھی گئی اشتعال انگیزی پر جنگ ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیاکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 2021 میں امن معاہدے کے امکانات کم ہیں۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ کابل کو لڑائی کے میدان میں دھچکوں کا سامنا رہے گا اور طالبان پر اعتماد ہیں کہ وہ عسکری فتح حاصل کرسکتے ہیں۔ڈی این آئی کا کہنا تھا کہ افغان فورسز بڑے شہروں اور حکومت کے دیگر مضبوط علاقوں کو اپنے پاس رکھیں گی لیکن وہ دفاعی مشنز سے منسلک رہیں گے اور 2020 میں ترک کیے گئے علاقوں میں دوبارہ موجودگی یا دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے جدو جہد کریں گے۔افغانستان میں ایران کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایران نے سرِ عام افغان امن عمل کی حمایت کی ہے لیکن وہ افغانستان میں امریکا کی طویل موجودگی پر پریشان ہے۔جس کے نتیجے میں ایران کابل حکومت اور طالبان دونوں سے اپنے تعلقات بنا رہا ہے تا کہ کسی بھی سیاسی نتیجہ سے فائدہ اٹھا سکے۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...