... loading ...
بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دا چلڈرن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے منتخب حکومت پر قبضے کے بعد کشیدگی کے دوران مبینہ طور پر 40 سے زائد بچوں کو بھی ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق تنظیم کا کہنا تھا کہ میانمار کی صورت حال دگرگوں ہے جہاں 6 سالہ بچہ بھی فوج کی فائرنگ کی زد میں آچکا ہے ۔مقامی تنظیموں کے مطابق میانمار میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 536 سے زائد ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب گرفتار رہنما آنگ سان سوچی پر میانمار کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی مقدمہ کردیا گیا ہے ۔قبل ازیں آنگ سان سوچی اور دیگر 4 رہنماؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے مقدمات قائم کیے گئے تھے ، جن کے تحت انہیں 14 سال قید کی سزا ہوگی تاہم نئے مقدمات مزید اضافہ ہیں۔تازہ الزامات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس انتخابات کے دوران کووڈـ19 کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی گئی، غیر قانونی واکی ٹاکی کا استعمال کیا اور ایسی معلومات شائع کیں جو خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بن سکتی ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسلح فورسز سڑکوں پر اندھادھند فائرنگ کرتی ہیں اور کئی افراد اپنے گھروں میں ہی نشانہ بن چکے ہیں۔منڈالے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کا کہنا تھا کہ ان کی 6 سالہ بچی کو پولیس نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ان کے والد کو گرفتار کرنے کے لیے گھر پر چھاپہ مار رہی تھی جو مارچ کے بعد واپس گھر آئے تھے ۔مقتول بچی کی بہن کا کہنا تھا کہ پولیس نے دروازے پر لاتیں ماریں اور جب دروازہ کھل گیا تو انہوں نے میرے والد سے گھر میں کسی اور کی موجودگی کے بارے میں بھی پوچھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میرے والد نے نفی میں جواب دیا تو ان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گھر کی تلاشی شروع کردی اور اسی دوران 6 سالہ بچی دوڑ کر اپنے والد کے پاس پہنچی۔انہوں نے کہا کہ میری 6 سالہ بہن پر پولیس نے فائر کیا اور وہ دم توڑ گئیں۔میانمار کے شہر منڈالے میں دیگر واقعات میں 14 سالہ لڑکے کو بھی نشانہ بنایا گیا اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں گھر کے اندر گولی مار دی گئی۔ دارالحکومت ینگون میں باہر کھیلنے والے 13 سالہ لڑکے کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔بچوں کے حقوق کی تنظیم نے خبردار کیا کہ ان کارروائیوں کے دوران بچوں کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی نفسیات پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے ملک میں منتخب سیاسی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور دیگر سیاست دانوں سمیت آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات چلائے جارہے ہیں۔فوج کے اس عمل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے ، جس میں اب تک فورسز کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، جس کے باعث سیکڑوں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...