... loading ...
ایک برطانوی کمپنی نے پہلی مرتبہ خواتین وکلا کے لیے حجاب متعارف کرایا ہے ۔برطانیہ کی عدالتوں میں خواتین وکلا کو سفید وگ پہننے پر مجبور تو نہیں کیا جاتا لیکن وگ کی جگہ پہننے کے لیے کوئی ڈریس بھی مخصوص نہیں کیا گیا ہے ۔تاہم اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں وکلا کے لیے لباس بنانے والے ڈیزائنر آئوی اینڈ نارمینٹن نے حجاب کی ایسی سیریز متعارف کروائی جنہیں عدالتوں میں پہنے جانے والے لباس کے مطابق بنایا گیا ہے ۔سفید اور سیاہ رنگ کے امتزاج سے بنائے جانے والے اس حجاب سے سر ڈھکنے والی خواتین کے لیے آسانی پیدا ہوگئی ہے ، جن میں ایک بڑی تعداد مسلم خواتین وکلا کی بھی ہے ۔آئوی ایند نارمینٹن کی بانی بیرسٹر کارلیا نے عرب نیوز کو بتایا کہ امید ہے یہ حجاب اب اور بھی زیادہ مسلم خواتین کو قانون کے شعبے کی جانب لانے کا سبب بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حجاب مسلم خواتین وکلا کو ان کی اپنی الگ پہچان کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے میں بھی مدد دے گا۔خاتون وکیل سلطانہ صفدر نے حجاب کی لانچ پر خوشی کا اظہار کرتے یوئے عرب نیوز کو بتایا کہ حجاب علامتی طور پر بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی عملی طور پر کیونکہ حجاب کی لانچ اس بات کی علامت ہے کہ مسلم خواتین وکلا کی موجودگی کو برطانوی عدالتوں میں تسلیم کی جارہا ہے ۔ اس حجاب کی مدد سے مسلم خواتین وکلا کو عدالتی اصولوں کے مطابق لباس پہننے کے ساتھ ساتھ اپنی الگ پہچان برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ایک اور مسلم خاتون بیرسٹر مریم میر نے بھی حجاب کی لانچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانوی عدالتوں میں اب خواتین وکلا کی تعداد 50 فیصد سے بھی تجاوز کرچکی ہے اور صنفی تنوع کی صورتحال میں مسلم خواتین کی موجودگی کو اس انداز میں تسلیم کیا جانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔
ایران میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی ،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا ،آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوجائے گا ٹرمپ کی دھمکی کا بیان پاگل پن اور نسل کشی کا انتباہ قرار(عرب میڈیا ) ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی، موجودہ قیادت م...
سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس حملوں پر اظہار تشویش،حملے غیر ضروری،کشیدگی میں اضافہ قرار، مشرق وسطی تنازع حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسزکاپاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پ...
مقدمات میں تاخیر اور عدالتی عمل میں رکاوٹیں نفرتوں کو بڑھا رہی ہیں، جس کا نقصان ملک کو ہوگا بانی پی ٹی آئی کی پر امن رہائی تحریک کیلئے عملی ممبرشپ شروع ہو چکی ہے ،وزیراعلیٰ کی صحافی سے گفتگو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں تاخیر ...
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...
پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
ہم پر امن لوگ ، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا حکومت جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا...
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...