... loading ...
سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی حکام کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کی تجویز کو نظرانداز کردیا تھا۔نیوز ایجنسی روئٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے آخری ہفتوں میں امریکی دفتر خارجہ کے اہلکاروں نے وزیر خارجہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ میانمار میں روہنگیا قتل عام روکوانے کے لیے اسے نسل کشی قرار دیں۔تاہم انہوں نے اس تجویز کو نظرانداز کردیا ور یہ واضح نہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔روہنگیا مسلم اقلیت کو سن 2017 سے میانمار میں فوجی آپریشن کا سامنا ہے ۔ امریکی وزارتِ خارجہ کی سفارشات میں میانمار کی فوج کے سینیئر جرنیلوں کوعدالتی عمل سے استثنیٰ دینے کی مخالفت کی گئی تھی۔ ان سفارشات میں مائیک پومپیو کو تجویز کیا گیا تھا کہ وہ اس مسلم اقلیت کے قتلِ عام کو نسل کشی قرار دیں تاکہ فوجی جرنیلوں پر دباؤ بڑھایا جا سکے ۔مگر ایسا نہیں ہوا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ٹرمپ حکومت کے جانے کے دو ہفتوں بعد میانمار کی فوجی قیادت نے جمہوری حکومت کو فارغ کر کے خود اقتدار پر قبضہ لیا۔امریکی اہلکار مانتے ہیں کہ میانمار پر اب ان کا اثر و رسوخ محدود ہے اور فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضہ بھی شاید اسی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کے شعبے گلوبل کرمنل جسٹس کے دفتر کے سربراہ مورزے ٹان روہنگیا قتل عام کو نسل کشی قرار دینے کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روہنگیا قتل عام کی پرزور مذمت نہ کرکے امریکا نے میانمار کے جرنیلوں پر دباؤ بڑھانے کا موقع ضائع کر دیا۔میانمار کی فوج کا کہنا رہا ہے کہ روہنگیا کے خلاف آپریشن انسداد دہشت گردی کی کارروائی تھی۔مورزے ٹان کا کہنا ہے کہ روہنگیا قتل عام کو نسل کشی نہ قرار دینے کی سابق وزیر خارجہ نے کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ اس مناسبت سے جب روئٹرز نے مائیک پومپیو کے ترجمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ نیوز ایجنسی نے میانمار کی فوج کا موقف لینے کے لیے ان سے بھی رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی کوئی موقف دینے سے گریز کیا۔
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...