... loading ...
ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے محافظ دستے میں شامل ایک سکیورٹی افسر نے کام کے دوران میں خود سے توہین آمیز سلوک پر خودکشی کر لی ہے ۔ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متوفی نے اقدام خودکشی سے قبل ایک تحریر چھوڑی ہے اور اس میں لکھا کہ اس کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے دوران میں توہین آمیز سلوک کیا جارہا تھا اور دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ترک اخبارنے صدر ایردوآن کے محافظ دستے میں کام کرنے والے اس باڈی گارڈ کی شناخت محمد علی بلوط کے نام سے کی ۔وہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوا اور اس کا فون بند جارہا تھا۔اس کے بعد صدارتی محافظ دستے میں شامل اس کے ساتھیوں نے اس کے اقامتی اپارٹمنٹ سے نعش برآمد کی ہے ۔اس کے ساتھ اس کی تحریر لکھی ہوئی ملی ہے ۔ترک اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس نے لکھا کہ میری یہ خواہش ہے ، آپ نے اپنے ملازمین کے ساتھ اچھا سلوک کیا ہوتا اور ان سے یہ پوچھا ہوتا کہ وہ کیسے ہیں۔یہ اس سے بہتر ہوتا کہ آپ اپنے اہلکاروں کی توہین کرتے ہیں،انھیں دھمکیاں دیتے ہیں ،انھیں ملازمت سے فارغ کردیتے ہیں، ان کی بے توقیری کرتے ہیں اور انھیں جھوٹا بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔محمد بلوط نے مزید لکھاکہ ہر شخص کا ایک وقار اور عزت ہے اور میں ان توہین آمیز الفاظ کو ہضم نہیں کرسکتا۔وہ اس سال میں خودکشی کرنے والے تیسرے سکیورٹی افسر ہیں۔ان سے پہلے دو سکیورٹی افسروں خلیل عقایا اور اثیم داغدویرین نے خودکشی کر لی تھی۔احوال نے ترک حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کے ایک رکن پارلیمان مراد بقان کا ایک تبصرہ بھی شامل اشاعت کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ بچے اپنی زندگیوں کے عروج کے دنوں میں پولیس افسر بننا چاہتے ہیں لیکن پھر وہ خودکشی کرلیتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا چیز انھیں اپنی ہی جان لینے پر مجبور کردیتی ہے ۔انھوں نے سکیورٹی افسروں کی خودکشیوں سے متعلق ایک انکوائری رپورٹ بھی پارلیمان میں پیش کی ہے
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...