... loading ...
بھارتی تفتیشی ایجنسی سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی )نے آرمی میں بھرتیوں کے ایک بڑے گھپلے کا انکشاف کیا ہے ۔ ایجنسی نے 23 افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ، جن میں لیفٹیننٹ کرنل رینک کے پانچ افسران بھی شامل ہیں۔بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے آرمی میں ہونے والے اس گھپلے میں جن 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ان میں 17آرمی افسران اور ان کے چھ سویلین رشتہ دار بھی شامل ہیں۔آرمی افسران میں پانچ لیفٹیننٹ کرنل رینک کے جبکہ ایک میجر اور ایک لیفٹیننٹ ہے ۔ بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی اپنی خفیہ ایجنسی پہلے ہی اس معاملے کی جانچ کر چکی ہے اور اب چونکہ اس میں سویلین بھی ملوث پائے گئے ہیں اور اب تفتیشی عمل میں کئی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کی ضرورت ہو گی اس لیے جانچ کا کام سی بی آئی کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔سی بی آئی نے پیر کو اس گھپلے کی تفتیش کے ضمن میں پورے ملک میں تیرہ شہروں میں تیس مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔ ان میں پنجاب، دہلی، ہریانہ، اترپردیش، آندھرا پردیش اور آسام ریاستوں کے مختلف شہر شامل ہیں۔ سی بی آئی نے کہا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران کئی قابل اعتراض دستاویزات ملے ہیں اور ان کی جانچ کی جا رہی ہے ۔سی بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی آرمی کے ویجی لنس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے دائر کردہ شکایت کی بنیاد پر کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری 2021 کو انہیں اطلاع ملی تھی کہ آرمی میں بھرتی کے لیے عارضی طور پر مسترد کردیے گئے امیدواروں کو دہلی کے آرمی بیس ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ پاس کرانے کے بدلے میں آرمی کے کچھ ملازمین نے رشوت لی۔سی بی آئی نے مزید کہا،جن سترہ آرمی اہلکاروں کے خلاف کیس درج کیے گئے ہیں ان میں لیفٹیننٹ کرنل، میجر، نائب صوبیدار، سپاہی وغیرہ کے علاوہ چھ سویلین بھی شامل ہیں۔ ان پر سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بیکے ذریعہ آرمی میں تقرری کے لیے ہونے والے امتحانات میں امیدواروں سے رشوت لینے اور بدعنوانی کے دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔”بھارت میں آرمی کے مختلف عہدوں پر تقرری کے لیے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ مختلف سروس سلیکشن سینٹروں پر امتحانات منعقد کرائے جاتے ہیں۔ بعض سینٹروں میں بدعنوانی کے الزامات پہلے بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ پنجاب کے کپور تھلہ سروس سلیکشن سینٹر میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی کے معاملے کی پہلے ہی جانچ چل رہی ہے ۔گزشتہ آٹھ مارچ کو پونے کی پولیس نے میجر رینک کے ایک افسر کو آرمی ریکروٹمنٹ کے امتحان کے پیپر لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ یہ اس معاملے میں نویں گرفتاری تھی۔بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے گزشتہ دنوں کمانڈروں کی میٹنگ میں کہا تھا کہ فوج میں کسی بھی طرح کی مالی بے ضابطگیوں اور غیر اخلاقی اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...