... loading ...
ایوانِ بالا کے نئے چیئرمین کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ۔ وہ لگاتار دوسری مرتبہ اس عہدے پر منتخب ہوئے ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی حکمران اتحاد نے جیت لیا ۔مرزا محمد آفریدی 98میں سے 54ووٹ لے کر منتخب ہوئے ہیں۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے ۔ ڈپٹی چیئرمین کے لیے اپوزیشن کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کو 44 ملے ۔جماعت اسلامی غیرجانبدار رہی سینیٹر مشتاق احمد نے اجلاس میں شرکت نہیں کی سینیٹر اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹفیکشن معطل ہوچکا ہے ۔اجلاس صدر کے نامزد نمائندے سیدمظفرحسین شاہ کی صدارت میں ہوا۔ ایوان میں موجود تمام 98 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جن میں سے آٹھ ووٹ مسترد قرار دیے گئے ۔ ان میں سے ایک ووٹر نے دونوں امیدواروں کے نام پر مہر لگائی جبکہ سات نے یوسف رضا گیلانی کے عین نام کے سامنے خانے میں مہر نہیں لگائی تھی ۔ یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق نائیک نے دلیل دی کہ قواعد و ضوابط کے مطابق مہر خانے کے اندر لگانے کو کہا گیا ہے اور تمام مہریں خانے کے اندر لگائی گئی ہیں اس لیے ان ووٹوں کو مسترد نہ کیا جائے تاہم ان کی یہ دلیل پریزائیڈنگ افسر نے قبول نہیں کی۔پریزائیڈنگ افسر مظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہارنے والے امیدوار ان کے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل کر سکتے ہیں محسن عزیز نے حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے دلیک دی کہ انتخابی قواعد میں واضح طور پر درج ہے کہ امیدوار کے نام کے سانے مہر ثبت کی جائے گی ۔ جیت کے اعلان کے بعد نومنتخب چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف اٹھایا اور ان کی صدارت میں ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب مکمل ہوا جس کے لیے پی ڈی ایم کے عبدالغفور حیدری اور حکومتی اتحاد کے مرزا آفریدی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نومنتخب ڈپٹی چیرمین مرزا آفریدی سے چیرمین سینیٹ نے حلف لیا۔ قبل ازیں 48نومنتخب ارکان سینیٹ نے حلف اٹھایا ۔جب کہ صبح پولنگ بوتھ کے قریب کیمروں کی تنصیب کے معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے چھ سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔اجلاس کے آغاز پر پریزائیڈنگ افسر مظفر علی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ انھوں نے سیکریٹری سینیٹ کو کیمروں کی تنصیب کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے انھیں درخواستیں دی گئیں اور انھوں نے اس سلسلے میں ملنے والے ثبوت اور سی سی ٹی وی ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔کیمروں کی تنصیب کا انکشاف حزبِ اختلاف کے اتحاد پی ڈی ایم کے دو رہنماؤں مصطفی نواز کھوکھر اور ڈاکٹر مصدق ملک نے کیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے بتایا کہ کیمروں کے علاوہ پولنگ بوتھ کے قریب مائیکرو فون بھی نصب کیے گئے ۔ ادھر پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس الیکشن کو خراب کرنے کی پوری سازش کی گئی ہے ۔ ایک یا دو نہیں بلکہ پورے چھ کیمرے برآمد ہوئے ہیں جبکہ مصدقہ خبر ہے کہ صادق سنجرانی جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے ایوان سے گھر گئے ہیں۔ادھرمصطفی نواز کھوکھر اور مصدق ملک نے ٹی وی سکرین کے نیچے نصب کیمروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔ ان کا الزام ہے کہ اس الیکشن میں خفیہ رائے شماری کے باوجود یہ دیکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حکومتی اتحاد کے اراکین کسے ووٹ دیتے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے انھوں نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ یہ کیمرے خود ان کی جانب سے لگوائے گئے ہیں۔شبلی فراز نے اس معاملے کی بھرپور تحقیقات کروانے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ مسلم لیگ نون سمیت اپوزیشن کی اپنی سازش تھی۔
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...