... loading ...
پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سے 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے جن میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی ہے ۔سندھ اور پنجاب سے 11، 11 ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینٹرز ریٹائر ہوگئے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ 17 سینیٹرزریٹائر ہو گئے جن میں ایک نشست مرحوم مشاہد اللّٰہ خان کی بھی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف کے 7، 7 سینیٹرز ریٹائر ہوگئے ،مسلم لیگ (ن) کے پنجاب سے 11 جبکہ اسلام آباد، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 2، 2 سینٹرز ریٹائر ہوگئے ،مسلم لیگ (ن) کے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں راجا ظفر الحق، پرویز رشید، یعقوب خان ناصر، راحیلہ مگسی اور آغا شاہزیب درانی شامل ہیں۔اسی طرح ن لیگ کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے دیگر اراکین جو اب ریٹائر ہورہے ہیں ان میں عائشہ رضا فاروق، چوہدری تنویر، اسد اشرف، غوث نیازی، کلثوم پروین، صلاح الدین ترمزی، عبدالقیوم، جاوید عباسی، نجمہ حمید، پروفیسر ساجد میر اور سلیم ضیاء شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے جو اراکین ریٹائر ہوہوئے ان تمام کا تعلق سندھ سے ہے ۔رحمان ملک، فاروق ایچ نائیک، گیان چند، اسلام الدین شیخ، سلیم مانڈوی والا، سسی پلیجو اور شیری رحمان ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے ریٹائر ہونے والے تمام 7 سینٹرز کا تعلق خیبر پختوانخوا سے ہے جن میں کینتھ ولیمز، لیاقت ترکئی، محسن عزیز، نعمان وزیر، ثمینہ سعید، شبلی فراز اور زیشان خان زادہ شامل ہیں۔ایم کیو ایم کے سندھ سے 4 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے جن میں عتیق شیخ، خوش بخت شجاعت، محمد علی سیف اور نگہت مرزا شامل ہیں۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے 2 سینیٹرز مولانا عطاالرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی ستارہ ایاز بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے 2 سینیٹرز عثمان خان کاکڑ اور گل بشریٰ ریٹائر ہوگئیں اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پیـمینگل) کے جہانزیب جمال دینی بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔بلوچستان سے ایک آزاد رکن یوسف بادینی اور سابق فاٹا سے 4 آزاد ارکان ریٹائر ہوجائیں گے جن میں اورنگزیب اورکزئی، مومن آفریدی اور ساجد طوری شامل ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے خالد بزنجو، سرفراز بگٹی، منظور کاکڑ جبکہ نیشنل پارٹی (این پی) کے میر کبیر اور اشوک کمار بھی ریٹائر ہوگئے ۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...