... loading ...
سائبر انٹیلی جنس کے ادارے سائفرما نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے سرکاری حمایت یافتہ ہیکنگ گروپ نے حالیہ ہفتوں میں ویکسین بنانے والی بھارت کی دو کمپنیوں کے آئی ٹی سسٹم کو نشانہ بنایا۔بھارتی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور اور ٹوکیو میں مرکزی دفاتر رکھنے والی کمپنی سائفرما کا کہنا تھا کہ اسٹون پانڈا کے نام سے مشہور چینی ہیکنگ گروپ اے پی ٹی10نے بھارت بائیوٹیک اور ویکسین تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی)کے سوفٹ ویئر اور آئی ٹی کے نظام میں خامیوں کو پکڑ لیا ہے ۔برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے سابق سرکردہ سائبر عہدیدار سائفرما کے چیف ایگزیکٹو کمار ریتیش کا کہنا تھا کہ اس کا اصل مقصد معلومات کا حصول اور بھارتی ادویہ ساز کمپنیوں پر مسابقتی برتری حاصل کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی ٹی 10 فعال انداز میں ایس آئی آئی کو نشانہ بنا رہا تھا، جو ایسٹرازینیکا ویکسین تیار کر رہی ہے اور کئی ممالک کو فراہم کرنے کا منصوبہ ہے اور جلد ہی نوواویکس کی تیاری بھی شروع کرے گی۔سائفرما کے سربراہ کمار ریتیش کا کہنا تھا کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے معاملے پر دیکھا گیا کہ ان کے پاس بڑی تعداد میں سرور کمزور ہو چکے ہیں اور یہ خامیوں سے پر سرور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کمزوریوں پر آگاہ کر چکے ہیں، اس کے علاوہ دستاویزی انتظامی نظام کی کمزوری پربات کی ہے اور یہ پریشانی کی بات ہے ‘۔رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ سے ان دعوں پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔دوسری جانب سیرم انسٹی ٹیوٹ اور بھارت بائیوٹیک نے بھی اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تاہم بھارت کی سرکاری کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی)کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر نے کہا کہ یہ معاملہ ڈائریکٹر آپریشنز ایس ایس سرما کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے برطانوی ادویہ ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کے نظام میں مداخلت کی کوشش کی تھی۔سائفرما دنیا بھر میں اس وقت سائبر کرائم سے متعلق 750 سرگرمیوں کے خلاف کام کر رہی ہے اور ڈی سائیفر نامی آلات کا استعمال کرتے ہوئے تقریبا 2 ہزار ہیکنگ کمپنیوں کی نگرانی کر رہی ہے ۔کمار ریتیش نے کہا کہ اب تک واضح نہیں ہے کہ اے پی ٹی 10 نے بھارتی کمپنیوں میں کس طرح کی معلومات تک رسائی کی۔
ایرانی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ پر سیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پاکستان میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے بارے میں رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر ایرانی تیل اسمگل کیا جاتا ہے اور اسمگلنگ سے قومی خزانے کو سالان...
سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کے اضافے کی منظوری دے دی۔ترجمان حکومت سندھ نے بتایا کہ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024 سے 9 دسمبر 2024 تک ہے ، جس دوران رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے ۔کابینہ نے گزشتہ کابینہ ا...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں کامیابی کے لیے بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں ۔ دی وائر کے مطابق بی جے پی نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے مودی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مودی کہتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ ہندؤں کی جائیداد اور دولت م...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کسی بھی صورت غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی نے بتایا کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجت...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گن...
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی...
غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کم...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا۔لاہور میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ا...
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے رہنما راجوری اور پونچھ میں مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ یا تو سنگھ پریوار کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دیں یا1947 جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں جموں خطے میں ہن...
پی ٹی آئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی ک...