... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے 23، 24 فروری کوسری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، وزیراعظم کو سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپکسے نے دورے کی دعوت دی تھی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری عہدیداروں پر مشتمل وفد موجود تھا، دونوں ممالک میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد وزیراعظم کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ تھا۔وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کے وزیراعظم اور کابینہ نے پرتپاک استقبال کیا۔اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹبیاراجا پکسے اور وزیراعظم مہندا راجاپکسے کے ساتھ ملاقاتیں کیں، دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں کثیرجہتی دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، دوطرفہ مذاکرات پرجوش اور خوشگوار ماحول میں ہوئے ، بروقت قریبی اور باضابطہ مشاورت کو مزید فروغ دینے کا موقع ملا، جبکہ دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت ملے گی۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے تعلقات کی مضبوطی کے لیے اتفاق کیا، دونوں ممالک نے آئندہ وفود سمیت اعلی سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے سری لنکا کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حمایت کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط، تعلیمی اور تکنیکی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں پاکستان نے سری لنکا کے لیے 10اسکالرشپس کااعلان کیا، سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کو سراہا، فریقیں نے سیاحت کے میدان میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، سیاحت، تجارت اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ہوائی رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق 24 فروری کو پاک سری لنکا تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا اعلان کیا گیا، دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان اور سری لنکا نے آزاد تجارتی معاہدے پر بھی کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، دورے کے دوران متعدد ایم او یوز بھی پر دستخط کیے گئے ۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 50 ملین ڈالرکی دفاعی کریڈیٹ لائن کی سہولت کا بھی اعلان کیا، جبکہ دہشت گردی، سیکیورٹی، جرائم، اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مضبوط اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان سری لنکا میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے 52 ملین روپے فراہم کرے گا۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...