... loading ...
امریکا نے آخری مرتبہ جب ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کی کوشش کی ہے تو اسرائیلی حکومت کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کو بارہا ایک تاریخی غلطی قرار دے چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی طرف واپس کی کوشش کے اعلان نے نہ صرف اسرائیل بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی سخت رد عمل کو جنم دیا ہے جو ایران کے ساتھ فراخ دلانہ قربت کے مخالف ہیں۔خطے میں سرگرم ممالک ابھی تک ایران کے ارادوں کے حوالے سے خبردار ہیں۔ ان ممالک کا موقف ہے کہ وہ اسی صورت میں اس سمجھوتے کو قبول کر سکتے ہیں اگر ایران کے جوہری پروگرام کے علاوہ بیلسٹک میزائل پروگرام، دیگر ممالک میں مداخلت اور عراق، لبنان اور یمن میں تہران کی حمایت یافتہ ملیشیاں پر روک لگائی جائے ۔نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں مذاکرات کے حوالے سے امریکا کے ارادے پر براہ راست تبصرے سے گریز کیا گیا۔ بیان کے مطابق اسرائیل اب بھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر کاربند ہے اور جوہری معاہدے کے حوالے سے اسرائیل کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔سماجی امور کے اسرائیلی وزیر تساحی ہنگبی کے مطابق اسرائیلی حکومت بنیادی طور پر مذاکرات کی مخالف نہیں مگر وہ اس معاہدے سے بہتر سمجھوتے کی خواہاں تھی جو 2015 میں طے پایا۔ اسرائیل اور خلیجی ممالک نے اس معاہدے کی مذمت کی تھی۔ اس لیے کہ مذکورہ معاہدے کے تحت ایرانی جوہری سرگرمیوں پر قیود 15 برس کے اندر ختم ہو جائیں گی اور اس سمجھوتے نے مشرق وسطی کے راستے ایران کی عسکری سرگرمی کو محدود کرنے کے واسطے کچھ نہیں کیا۔ہنگبی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے نتیجے میں ایسا سمجھوتا طے پائے جو کم از کم 50 برس کی مدت کا ہو۔ اس کے علاوہ کوئی بھی شے ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے باز رکھنے کا ہدف یقینی نہیں بنائے گی۔ادھر اسرائیل کی عسکری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ عاموس یادلین کا کہنا تھا کہ کم از کم ابتدا میں جو بائیڈن کی انتظامیہ کی پالیسی کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے تحفظات اس موقف سے کم جارحانہ ہیں جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں سامنے آیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عملی طور پر وہ (اسرائیلی حکام) براہ راست شکل میں بائیڈن انتظامیہ کا مقابلہ نہیں کریں گے ، وہ تھوڑا انتظا کریں گے تا کہ یہ دیکھ لیں کہ آیا ایرانیوں کی جانب سے کیسا موقف سامنے آ رہا ہے اور مذاکرات کس رخ پر جا رہے ہیں۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...