... loading ...
پاکستان مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر آباد اور ڈسکہ کے جن53 پولنگ اسٹیشنوں کے پریذائڈنگ افسران کو اغوا یا پولنگ کے عمل کو روکا گیا ہے ان پر دوبارہ الیکشن کروایا جائے ـ پریذائڈنگ افسران کو اغوا ء کرنے میں ملوث قومی مجرموں چیف سیکرٹری ، ڈی ایس پی سی آئی ذوالفقار ورک، عثمان ڈار ، فردوس عاشق اعوان، ڈپٹی کمشنر سمیت ملوث دیگر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ـ ڈھائی سال چور چور کا شور مچانے والا چور اب رنگ ہاتھوں پکڑا گیا ہے ـ ماضی میں دھاندلی ہوتی رہی لیکن اب دھاندلی کو پکڑ کر میدان میں کھڑا کر دیا گیا ہے ـ الیکشن کمیشن کے ممبر سے تمام غنڈہ گردی ، دھاندلی اور فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف انکوائری کروائی جائے اس سے کم کسی چیز کو قبول یا تسلیم نہیں کریں گے ـ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاـ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ این اے 75 کے 341 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج رات 12 بجے تک آگئے لیکن جب حلقہ کے 23پولنگ اسٹیشنوں کے پریذائڈنگ افسران کو اغواء کر لیا گیا اور چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے تین بجے رات پوچھا کہ اس کا عملہ پولنگ بکسوں سمیت کہاں غائب ہو گیا ہے تو یہ دونوں افسران بھی غائب ہو گئے اور صبح 6 بجے ان 23 پریذائڈنگ افسران کو ووٹوں کے تھیلوں سمیت پولیس کی کسٹڈی میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں لایا گیا ـ انہوں نے کہا کہ ان 23 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی ٹمپرنگ سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے آراوز سے انکوائری کر کے رپورٹ فراہم کرنے کو کہا ہے لیکن یہ کام آراوز کے بس کا نہیں ہے کیونکہ وہ آئی جی پنجاب ، چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کر سکتے ـ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکوائری الیکشن کمیشن کے ممبر سے کروائی جائے ـانہوں نے چیف جسٹس سے بھی کہا کہ وہ سینیٹ کے ووٹ چوری ہونے کو تو روکنا چاہتے ہیں ـ 22 کروڑ عوام کے مینڈیٹ چوری کا بھی نوٹس لیں ـ انہوںنے کہا کہ ڈی ایس پی ذوالفقار ورک کو الیکشن کے دوران ڈی ایس پی ڈسکہ تعینات کیا گیاـ الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تو حکومت نے انہیں تبدیل نہیں کیا تا ہم الیکشن کمیشن نے تحریری نوٹس بھیجا تو اسے وہاں سے ہٹا کر ڈی ایس پی سی آئی اے سیالکوٹ لگا کر پورا ضلع ان کے ماتحت کر دیا گیاـ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کے دوران ان دونوں حلقوں میں تمام تر آپریشن ڈی ایس پی ذوالفقار ورک کی سربراہی میں کیا گیاـ انہوں نے کہا کہ واقعات اور فائرنگ کی تمام فوٹیج موجود ہیں ـ اس لئے ان تمام قومی مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ـ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ جو افراد قتل ہوئے وہ آپس کی دشمنی کے باعث ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور یہ جہا ںمیں موجود تھا اس سے 20 میل دور ہے جس کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں ـ انہوں نے کہا کہ 23 پریذائڈنگ افسروں کو اغوا کر لیا گیا جبکہ ڈسکہ کے 30 پولنگ سٹیشنوں کے باہر ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس کی فضا پیدا کی گئی جس سے نہ صرف خواتین ووٹروں سمیت ووٹر گھروں کو واپس چلے گئے اور پولنگ کو بھی روکا گیا ـ 2 پولنگ سٹیشنوں پر خود عثمان ڈار نے بیٹھ کر پانچ گھنٹے تک پولنگ رکوائی مقصد پولنگ روک اور اسے سست روی کا شکار کر کے مسلم لیگ ن کے ووٹر کو اپنا حق استعمال کرنے سے روکنا تھاـ انہوں نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کا امیدوار 7 ہزار 827 ووٹوں سے جیت گیا ہے ـ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے ، دراصل جن پولنگ اسٹیشنوں کا رزلٹ موصول ہوا ان کے مطابق پی ٹی آئی کا امیدوار 6 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار رہا تھا جس کے بعد 23 پریذائڈنگ افسران کو اغوا کر کے نہ صرف مسلم لیگ ن کی لیڈ کو ختم کیا گیا بلکہ باقاعدہ گن کر اپنی برتری کا بھی اعلان کیا گیاـ انہوںنے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے مل کر 2 پریذائڈنگ افسران کو پولنگ بیگوں سمیت رنگ ہاتھوں پکڑا ـ ماضی میں دھاندلی ہوتی تھی اس دفعہ ہم نے دھاندلی کو پکڑ کر کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے اب متعلقہ ادارے اپنے فرائض ادا کریں اگر الیکشن کمیشن نے اپنا رول ادا نہ کیا تو سمجھا جائے گا کہ الیکشن کمیشن خود اس تمام تردھاندلی کا حصہ ہے ـ انہوںنے کہا کہ ماضی میں صرف مطالبے کر کے خاموشی اختیا ر کی جاتی رہی لیکن اس بار ہم نے اپنے ان تین مطالبات سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے جن میں سر فہرست ان قومی مجرموں کو کٹہرے میں لانا اور ان کی گرفتاری ہے ـ جس کے بعد ہی مذکورہ پولنگ اسٹیشنوں یا انتخابی حلقوں میں دوبارہ الیکشن کو تسلیم کیا جا سکتا ہے ـ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت نہیں ہاری ہمارا امیدوار ہارا ہے ـ کل اس دھاندلی کو عوام نے پکڑا ہے ـ اگر اداروں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو دھاندلی کو مار پڑے گیـ ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ بدمعاش اور غنڈے ڈسکہ میں فائرنگ کرتے رہے ان سب کو گرفتار کیا جائے ـ ان کے خلاف مقدمات درج کیئے جائے ـ کل عوام کی مدد سے دھاندلی کو پکڑا ہے ـ آج کی پریس ریلیز اس حکومت کے منہ پر تماچا ہے ـ عمران خان نیازی بتائے یہ شفاف الیکشن ہے ـ ایک ویڈیو بھی سامنے نہیں لائے ـ دھاندلی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ـ 53 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہونی چاہیے ـ الیکشن کمیشن نے انصاف کرنا ہے تو پورا انصاف کروائے ـ اگر الیکشن کمیشن ووٹ کی ذمہ داری کو بحال نہیں کرواتا تو وہ ذمہ دار ہوگاـ اب عوام تیار ہیں دھاندلی ہوا کرتی تھی اب دھاندلی کو پکڑے گیـ وزیر اعظم صاحب کہتے تھے دھاندلء ہوئی ہے تو سامنے لے کر آؤ ـلاہور:دھاندلی ہم نے پکڑ لی اب اس کی تحقیقات کروـ۔
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...
شہباز شریف کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ اور منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصل...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی با...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جا...