... loading ...
حال ہی میں دریافت کیا گیا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی اور ایسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کورونا وائرس کی جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی نئی قسم کے خلاف بہت کم مثر ہے ۔اب انکشاف ہوا ہے کہ فائزر/بائیو این ٹیک کی کووڈ ویکسین کے خلاف بھی یہ نئی قسم حفاظتی اینٹی باڈیز کا اثر نمایاں حد تک کم کردیتی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک لیبارٹری تحقیق میں یہ عندیہ ملا کہ جنوبی افریقی قسم کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے والی اینٹی باڈیز کی سطح میں دوتہائی حد تک کم کرسکتی ہے اور یہ واضح نہیں کہ یہ ویکسین اس نئی قسم کے خلاف کس حد کو موثر ہے ۔دونوں کمپنیوں نے یہ بھی بتایا کہ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ اینٹی باڈیز کی سطح میں کمی کے باوجود یہ وائرس وائرس کو ناکارہ بناسکتی ہے اور اب تک ایسے شواہد بھی نہیں ملے کہ کورونا کی اس نئی قسم سے لوگوں کو ویکسین سے ملنے والا تحفظ گھٹ جاتا ہے ۔کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ سرمایہ کاری اور کے ساتھ ریگولیٹرز سے اس ویکسین کے اپ ڈیٹ ورژن یا بوسٹر شاٹ کی تیاری پر بات کررہی ہیں۔اس تحقیق کے لیے یونیورسٹی آف ٹیکساس میڈیکل برانچ کے سائنسدانوں نے لیبارٹری میں جنوبی افریقی قسم جیسا وائرس تیار کیا، جس میں وہی میوٹیشنز اسپائیک پروٹین میں تھیں جو اس قسم بی 1351 میں دریافت ہوئی ہیں۔محققین نے اس تدوین شدہ وائرس کو ایسے افراد کے خون کے نمونوں میں شامل کیا جن کو ویکسین استعمال کرائی گئی تھی اور دریافت کیا کہ پرانی قسم کے مقابلے میں اس نئی قسم کے خلاف اینٹی باڈیز کی سطح میں دوتہائی حد تک کمی آئی ہے ۔ابھی ایسا کوئی معیار طے نہیں ہوسکا کہ کتنی مقدار میں اینٹی باڈیز وائرس سے تحفظ کے لیے ضروری ہیں، تو یہ کہنا مشکل ہے کہ دوتہائی حد تک کمی سے ویکسین اس نئی قسم کے خلاف کس حد تک غیرمثر ہوسکتی ہے ۔محققین کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ فائزر ویکسین ممکنہ طور پر اس نئی قسم کے خلاف تحفظ فراہم کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ اینٹی باڈیز کی کم از کم مقدار کتنی ہونی چاہیے ، جبکہ مدافعتی ردعمل بھی تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے کافی اہمیت رکھتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جنوبی افریقی قسم سے ویکسین کی افادیت میں نمایاں کمی آجاتی ہے تو بھی یہ کووڈ کی سنگین شدت اور موت سے تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ ویکسین جنوبی افریقی قسم کے خلاف کس حد تک کام کرتی ہے ۔فائزر اور بائیو این ٹیک نے اس حوالے سے کہا کہ ان کی جانب سے برازیل میں دریافت ہونے والی کورونا کی نئی قسم کے خلاف ویکسین کی افادیت جانچنے کے لیے اسی طرح کا تحقیقی کام کررہی ہیں۔دوسری جانب موڈرنا نے بھی 17 فروری کو اسی طبی جریدے میں ڈیٹا جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقی قسم کے خلاف ویکسین سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کی سطح میں پرانی قسم کے مقابلے میں 6 گنا کمی آتی ہے ۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے خلاف ویکسین کی افادیت کا تعین کرنا ابھی باقی ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...