... loading ...
حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کی کئی نئی اقسام برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل میں دریافت ہوئی ہیں۔اب پہلی بار ایک تحقیق میں برطانیہ میں نئی وائرس کے شکار ہونے والے افراد میں نمودار ہونے والی عام علامات کی شناخت کی گئی ہے ۔برطانیہ کے آفس فار نیشنل اسٹیٹکس (او این ایس) کی تحقیق میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی نئی قسم سے متاثر افراد میں کھانسی، تھکاوٹ، گلے میں سوجن اور مسلز کی تکلیف زیادہ عام علامات ہوتی ہیں۔اس تحقیق میں یہ نتیجہ برطانیہ میں کووڈ 19 کی نئی اور پرانی اقسام سے متاثر 6 ہزار افراد کے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد نکالا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ وائرس کی نئی قسم سے متاثر افراد میں سونگھنے اور چکھنے کی حسوں سے محرومی کا امکان کم ہوتا ہے ، تاہم پھر بھی یہ وائرس کی 3 بنیادی علامات میں سے ایک ہے ۔اس سے پہلے برطانیہ کے محکمہ صحت این ایچ ایس کی ویب سائٹ میں کورونا وائرس کی 3 بنیادی علامات میں زیادہ جسمانی درجہ حرارت، مسلسل کھانسی اور سونگھنے یا چکھنے کی حسوں سے محرومی یا تبدیلی کا ذکر کیا گیا تھا۔اس وائرس سے متاثر ہونے والے بیشتر افراد میں ان میں سے کم از کم ایک علامت سامنے آتی ہے ۔برطانیہ میں یہ نئی قسم ستمبر 2020 میں کینٹ میں دریافت ہوئی تھی، جو ماہرین کے مطابق سابقہ اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے پھیل سکتی ہے اور برطانیہ بھر میں اب بالادست قسم بن چکی ہے ایسے چند شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ یہ نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا بھی ہے ، تاہم اس حوالے سے ڈیٹا زیادہ ٹھوس نہیں اور یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے ۔جنوبی افریقہ اور برازیل میں دریافت ہونے والی اقسام بھی پھیل رہی ہیں مگر وہ زیادہ ممالک تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔او این ایس کی تحقیق میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر افراد کی جانب سے بیماری کی تشخیص سے ایک ہفتہ پہلے رپورٹ کی جانے والی علامات کا موازنہ پرانی قسم سے متاثر افرد کی علامات سے کیا گیا۔ان افراد میں بیماری کی تشخیص نومبر سے وسط سے جنوری کے وسط کے دوران ہوئی تھی۔تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ کورونا کی نئی قسم سے متاثر ساڑھے 3 ہزار افراد میں سے 35 فیصد نے کھانسی، 32 فیصد نے تھکاوٹ، 25 فیصد نے مسلز میں تکلیف اور 21.8 فیصد نے گلے میں سوجن کو رپورٹ کیا۔اس کے مقابلے میں پرانی قسم سے متاثر ڈھائی ہزار افراد میں 28 فیصد نے کھانسی، 29 فیصد نے تھکاوٹ، 21 فیصد نے مسلز میں تکلیف اور 19 فیصد نے گلے میں سوجن کو رپورٹ کیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نئی قسم سے متاثر 16 فیصد افراد کو سونگھنے کی حس جبکہ 15 فیصد کو چکھنے کی حس سے محرومی کا سامنا ہوا، جو پرانی قسم کے مریضوں میں 18 فیصد تھی۔دونوں گروپس میں سردرد، سانس لینے میں مشکلات، ہیضہ یا الٹیوں کی شرح میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔واروک یونیورسٹی کے پروفیسر لارنس ینگ نے بتایا کہ وائرس کی نئی قسم میں ووہان میں سامنے آنے والی قسم کے مقابلے میں 23 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان میں سے کچھ تبدیلیاں وائرس کے ان حصوں میں ہوئی جو جسم کے مدافعتی ردعمل پر اثرانداز ہونے والے حصے ہیں اور بیماری سے متعلق متعدد علامات پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم سے متاثر افراد میں وائرل لوڈ زیادہ ہوتا ہے اور اس وجہ سے جسم کے اندر بیماری زیادہ پھیل سکتی ہے ، جس کے باعث زیادہ کھانسی، مسلز میں تکلیف اور تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے ۔یہ تجزیہ ایک طویل المعیاد تحقیق کا حصہ ہے جس کا مقصد برطانوی آبادی میں کورونا وائرس کو ٹریک کرنا ہے ۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...