... loading ...
یورپی ملک جرمنی کی پولیس نے دنیا کی سب سے بڑی جعلی آن لائن مارکیٹ نیٹ ورک کو پکڑتے ہوئے اسے چلانے والے کارندے کو بھی گرفتار کرلیا۔خبر رساں ادارے ایجنسی کے مطابق جرمن پراسیکیوٹرز نے بتایاکہ پولیس نے اولڈن برگ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 24 سالہ آسٹریلوی شہری کو گرفتار کرلیا جو دنیا کا سب سے بڑ ڈارک نیٹ سسٹم چلا رہے تھے ۔پراسیکیوٹرز کے مطابق پکڑے کے گئے غیر قانونی نیٹ ورک کے تحت ہر طرح کی منشیات، جعلی کریڈٹ کارڈز، جعلی موبائل سم اور آن لائن کام آنے والے دیگر مواد کی غیر قانونی فروخت کی جا رہی تھی۔پکڑے گئے ڈارک نیٹ کے دنیا بھر میں 5 لاکھ سے زائد صارفین تھے اور یہ نیٹ ورک 2400 دکانداروں یا فروخت کنندان کے تحت اپنی مصنوعات کو غیر قانونی طریقے سے فروخت کر رہا تھا۔پکڑے گئے ڈارک نیٹ کے تحت اب تک 3 لاکھ 20 ہزار ٹرانسیکشن کی جا چکی تھیں، جن کے ذریعے 4 ہزار 650 بٹ کوائن اور 12 ہزار 800 مونیرو کوائن کے ذریعے خرید و فروخت ہوئی۔غیر قانونی نیٹ ورک کی حالیہ مارکیت ویلیو ایک کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 ارب روپے سے زائد ہے ۔مذکورہ نیٹ ورک کو ایک 24 سالہ آسٹریلوی شخص چلا رہے تھے اور ان کا ساتھ یورپ کے متعدد ممالک کے دیگر لوگوں نے بھی دیا۔ابتدائی طور پر جرمن پولیس نے ستمبر 2019 میں مذکورہ نیٹ ورک کے شبے میں تین ہالینڈ، تین جرمن اور ایک بلغارین شہری کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی تھی۔ڈارک نیٹ سسٹم چلانے والے مرکزی آسٹریلوی نژاد ملزم کو جرمن پولیس نے ڈنمارک و جرمن سرحد کے قریب جرمنی سے فرار ہوتے وقت گرفتار کیا اور پولیس نے نیٹ ورک کے لیے یوکرین اور مالدووا میں رکھے گئے 20 سرورز بھی اپنی تحویل میں لے لیے ۔دنیا کے سب سے بڑے ڈارک نیٹ سسٹم کے مالک کی گرفتاری کے بعد امریکی خفیہ اداروں نے بھی مذکورہ معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے کہ کہیں مذکورہ نیٹ ورک کے شاخیں امریکا میں بھی تو کام نہیں کر رہیں۔علاوہ ازیں یورپ کے متعدد ممالک نے بھی مذکورہ معاملے جرمن پولیس کے ساتھ مل کر تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ نیٹ ورک کے ذریعے یورپ کے متعدد ممالک اور امریکا میں بھی اس کے ضمنی نیٹ ورک چلائے جا رہے ہوں گے ، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔جرمن حکام کے مطابق مذکورہ جعلی نیٹ ورک کی کمائی میں گزشتہ برس کورونا کی وبا کے دوران اس وقت اضافہ دیکھا گیا جب لاک ڈان کے باعث کاروبار معطل تھے ۔گرفتار کیے گئے ڈارک نیٹ چلانے والے تمام کارندوں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت جرمنی کی عدالتوں میں مقدمات کا آغاز بھی کردیا گیا۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...