... loading ...
سندھ میں انتظامی افسران کا بحران شدت اختیار کرگیا،19اور 20گریڈ کے افسران کے 122 عہدے خالی ہیں جبکہ 66ادارے بغیر سربراہان کے چل رہے ہیں،19گریڈ کے 66 افسران کے انتظامی عہدے افسران کے منتظرہیں،56اہم عہدوں پر افسران کو اضافی چارج دیئے گئے ،صوبے کے 8 محکموں میں مستقل20 گریڈ کے سیکرٹریز کی اسامیاں خالی ہیں، 8 محکموں کے سربراہ عارضی بنیادوں پر کام کرنے لگے ۔سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری لائیو اسٹاک، سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن، سیکرٹری توانائی، سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن، سیکرٹری سندھ نجکاری کمیشن، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عہدوں پر مستقل سربراہان تعینات نہ ہوسکے ۔سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چارج سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو کے پاس ہے ،سیکرٹری اقلیتی امور کا اضافی چارج سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سعید احمد اعوان کے سپردہے ،سیکرٹری لائیو اسٹاک کا اضافی چارج سیکرٹری ثقافت و سیاحت غلام اکبر لغاری کے حوالے ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چارج ڈائریکٹر ہائر ایجو کیشن کمیشن معین الدین احمد صدیقی کے سپرد ہے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق سیکرٹری توانائی کا اضافی چارج ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ طارق علی شاہ کے پاس ،سیکرٹری بحالی کا اضافی چارج ایم ڈی سیپرا ریاض حسین سومرو جبکہسیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن کا اضافی چارج سیکرٹری خوارک عبدالحلیم شیخ کے پاس ہے ۔دستاویز کے مطابق سیکرٹری نجکاری کمیشن کا اضافی چارج ڈائریکٹر سپرا امتیاز احمد شیخ کے پاس جبکہڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اضافی چارج 21گریڈ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری صوبائی محتسب سندھ شمس الدین سومرو کے پاس ہے ۔دستاویز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل صوبائی لوکل گورنمنٹ کمیشن عہدے پر تعیناتی نہ ہوسکی،صوبائی لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ڈی جی کا عارضی چارج ممبر الیکشن اتھارٹی الطاف احمد بجارانی کے پاس ہے ۔اسی طرح ڈائریکٹر جنرل سیہون ترقیاتی اتھارٹی کا بھی مستقل ڈی جی مقرر نہ ہو سکا، سیہون ترقیاتی اتھارٹی کے ڈی جی کا اضافی چارج ڈائریکٹر سیہون ترقیاتی اتھارٹی منیر احمد سومرو کے پاس ہے ۔ڈائریکٹر جنرل سندھ سول سروسز اینڈ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا بھی مستقل سربراہ مقرر نہ ہوسکا، اضافی چارج ڈائریکٹر سندھ سول سروسز اینڈ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی عبدالناصر صدیقی کے پاس ہے ۔ڈائریکٹر جنرل روڈ سیکٹر ورکس اینڈ سروسز کا بھی عہدہ بھی خالی پڑاہے ،ڈائریکٹر جنرل معدنیات کے عہدے پر سربراہ تعینات نہ ہوسکا،اضافی چارج سیکرٹری محکمہ کو آپریٹو اختر عنایت بھرگڑی کے پاس ہے ۔دستاویزکے مطابق ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن کے عہدے پر بھی سربراہ مقرر نہ ہوسکا،اضافی چارج کین کمشنر حیدرآباد قمر رضا بلوچ کے پاس ہے ۔لیاری ترقیاتی اتھارٹی کا بھی مستقل سربراہ مقرر نہ ہوسکا،اضافی چارج اسپیشل سیکرٹری داخلہ عامر خورشید کے پاس ہے ۔اسی طرح ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی بھی مستقل بنیادوں پر تعیناتی نہیں ہوسکی ہے ،اضافی چارج ڈپٹی ایم ڈی اسد اللہ خان کے پاس ہے ۔ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ترقیاتی اتھارٹی کے عہدے پر بھی مستقل تعیناتی نہ ہوسکی،اضافی چارج سی ایف او ایچ اے ڈی حیدرآباد غلام محمد قائم خانی کے پاس ہے ۔ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو کا عہدہ بھی خالی پڑاہے ،چیئرمین صوبائی الیکشن اتھارٹی کے عہدہ پربھی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے ۔اسپیشل سیکرٹری ثقافت و سیاحت ،اسپیشل سیکرٹری صحت،ڈائریکٹر جنرل لاڑکانہ ترقیاتی اتھارٹی،ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ایںڈ ٹریننگ اسکول تعلیم کے عہدے بھی خالی پڑے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ملیر ترقیاتی اتھارٹی،ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ترقی و منصوبہ بندی،اسپیشل سیکرٹری توانائی کے عہدے بھی خالی پڑے ہیں۔ڈپٹی ایم ڈی واٹر ایند سیوریج بورڈ کا عہدہ طویل عرصے سے مستقل تعیناتی کا منتظر ہے ،ممبر ایڈمنسٹریشن کراچی ترقیاتی اتھارٹی کا عہدہ بھی طویل عرصہ سے خالی پڑاہے ۔اسی طرح ممبر سندھ سروسز ٹربیونل،اسپیشل سیکرٹری ماحولیات،اسپیشل سیکرٹری نوجوانان امور،اسپیشل سیکرٹری جیل خانہ جات اور اسپیشل سیکرٹری اسکول تعلیم کے عہدے بھی خالی پڑے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب سندھ،ایڈیشنل سیکرٹری خوراک،ایڈیشنل سیکرٹری اسکول تعلیم اورایڈیشنل سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز کے عہدوں پر بھی تعیناتی نہیں کی جاسکی ہے ۔دستاویز کے مطابق ڈائریکٹر شہید بینظیر بھٹو ہیومن رسورسز ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ بورڈ،ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز اور توانائی کے عہدے بھی خالی پڑے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری خواتین و نسواں،ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیزوبورڈ،ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق،ڈائریکٹر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اور کالج تعلیم کے عہدے بھی خالی پڑے ہیں۔سیکرٹری خواتین کمیشن،محکمہ قانون سندھ میں دوایڈیشنل سیکرٹریز کی اسامیاں بھی خالی پڑی ہیں۔ڈائریکٹر خزانہ فش ہاربر اتھارٹی،ایڈیشل سیکرٹری توانائی اور موسمی تبدیلی کے عہدوں پر بھی تعیناتی نہیں کی جاسکی ہے ۔ڈائریکٹر اکنامک پرفارم یونٹ کاعہدہ طویل عرصے سے خالی پڑاہے ۔ایڈیشنل کمشنر ون شہید بینظرآباد ڈویژن ون ،سیکرٹری سیٹلمنٹ سروے بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل سیکرٹری ٹو بحالی پر بھی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے ۔اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری گورنرسیکرٹریٹ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکس بورڈ آف ریونیواورایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کیمپ آفس سندھ ہائوس اسلام آباد کے عہدے بھی خالی پڑے ہیں ۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...