... loading ...
ایک اسمارٹ رنگ (انگوٹھی)کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو قبل از وقت پکڑنے میں مدد دے سکتی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں فن لینڈ کی ایک کمپنی اورا کی تیار کردہ اسمارٹ رنگ کو آزمایا گیا، جو جسمانی درجہ حرارت اور دل کی دھڑکن کی رفتار سمیت دیگر ڈیٹا کو اکٹھا کرنے کے ساتھ کووڈ 19 سے منسلک بخار کی شناخت بھی کرسکتی ہے ۔یہ ڈیوائس تھرما میٹر کے مقابلے میں بیماری کی پیشگوئی کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوسکے گی، جس سے جلد آئسولیشن اور ٹیسٹنگ میں مدد مل سکے گی اور وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنا ممکن ہوسکے گا۔یہ فی الحال ابتدائی تحقیق ہے ، جس میں 50 ایسے افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو پہلے کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے تھے ۔طبی جریدے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ اسمارٹ رنگ کووڈ 19 کی علامات کے شکار افراد کے زیادہ جسمانی درجہ حرارت کی درست شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔یہ تو ابھی معلوم نہیں کہ کووڈ 19 کے بغیر علامات والے مریضوں میں یہ اسمارٹ رنگ بیماری کو پکڑنے میں کس حد تک موثر ہے ، مگر محققین نے تحقیق میں شامل 50 میں سے 38 افراد میں بخار کو اس وقت دیکھا جب دیگر علامات رپورٹ نہیں ہوئی تھیں یا سامنے نہیں آئی تھیں۔محققین نے 50 میں سے ہر فرد کا کے جسمانی درجہ حرارت کے ڈیٹا کا جتزیہ کئی ہفتوں تک کیا۔انہوں نے بتایا کہ متعدد عناصر جسمانی درجہ حرارت پر اثرانداز ہوتے ہیں اور صرف جسمانی درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کرنا زیادہ موثر نہیں۔یہی وجہ ہے کہ متعدد ہفتوں تک جسمانی درجہ حرارت کا تجزیہ کیا گیا اور محققین کا کہنا تھا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ویئر ایبل ڈیوائسز کا استعمال کووڈ 19 اور دیگر امراض کو جلد پکڑنے میں مدد دے سکتا ہے ۔اگرچہ تحقیق میں شامل افراد کی تعداد بہت کم تھی مگر محققین کا کہنا تھا کہ نتائج حوصلہ افزا ہہیں کیونکہ یہ اسمارٹ رنگ علامات کی شناخت اس وقت کرلیتی ہے جب وہ معمولی یا توجہ میں نہیں آتیں۔یہ اسمارٹ رنگ صارف کی نیند اور بیداری، دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار کے ساتھ جسمانی درجہ حرارت کا ڈیٹا مسلسل فراہم کرتی ہے ۔اس تحقیق کے بعد محقققین نے اس اسمارٹ رنگ کی آزمائش دنیا بھر میں 65 ہزار سے زائد افراد پر کی گئی، جس کے نتائج جلد جاری کیے جائیں گے ۔
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...