... loading ...
فرانسیسی صدرعمانویل میکروں ان نمایاں عالمی شخصیات میں شامل ہوگئے جو رواں سال کے دوران کرونا کی وبا کا شکار ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ صدر میکروں کوڈ 19کا شکار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا کی وبا نے بلا تفریق ہرچھوٹے بڑے ، سرکردہ اور غیر سرکردہ افراد کو اپنے حصار میں لیا ہے ۔ فرنسیسی صدر وبا کا شکار ہونے والے پہلے عالمی رہ نما نہیں۔ اس سے قبل کئی دوسرے عالمی لیڈر اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ بعض وبا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی بھی ہار گئے ۔وبا کے نتیجے میں متاثر ہونے والی سرکردہ شخصیات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ 2 اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ میلانیا شکار ہیں۔ تاہم10 روز کے بعد صدر ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد انہیں اپنی انتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ سات جولائی کو برازیل کے صدر جیر بولسنارو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ برازیلی صدر وبا کو زیادہ اہمیت نہ دینے والے رہ نمائوں میں شامل تھے ۔ وہ اکثر بغیر ماسک کے لوگوں میں گھل مل جاتے اور صفائی کرنے والے عملے کے پاس موٹرسائیکل پر پہنچ جاتے ۔کرونا کا شکار ہونے والی سرکردہ شخصیات میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی شامل ہیں۔ وہ اپریل کے آخر میں ایک ہفتہ انتہائی نگہداشت میں رہے ۔ کرونا کی وجہ سئے سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی دس دن اسپتال میں داخل رہے ۔برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس اور موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم مارچ میں کوویڈ 19 کا شکار ہوئے ان کی وبا کی علامتیں ہلکی تھیں۔ برطانوی تخت کے وارث نے سات دن تک اسکاٹ لینڈ میں اپنی رہائش گاہ پر تنہائی میں دن گذارے ۔ 62 سالہ موناکو کے شہزادہ البرٹ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیسٹوں سے تصدیق ہوئی ہے کہ شہزادہ 19 مارچ کو کرونا وائرس سے متاثر ہوا تھا لیکن ان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن ، 27 جولائی کو ٹرمپ کے اندرونی دائرے میں سب سے سینیر عہدیدار تھے جنھوں نے اس بیماری سے گذرنا پڑا۔ایسواٹینی (سابق سوزی لینڈ)کے وزیر اعظم امبروز دلایمنی 13 دسمبر کو 52 سال کی عمر میں اپنے فرائض سنبھالنے والے تھے مگر وبا نے انہیں زیادہ دیر زندہ نہ رہنے دیا۔تشخیص ہونے کے بعد انہیں یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔فرانس کے سابق صدر ویلری گیسکارڈ ایس اسٹنگ کوویڈ 19 کے باعث 2 دسمبر کو 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...