... loading ...
ایران کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار اور صدر کے معاون خصوصی عیسی کلانتری کو قانون اور عدالت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ایرانی جوڈیشل اتھارٹی نے کلانتری کا کیس عدالت کو منتقل کر دیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی جوڈیشل کونسل کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے بتایا کہ حسن روحانی کے معاون اور تحفظ ماحولیات تنظیم کے سربراہ کے خلاف متعدد موضوعات کے کیسز ہیں۔ حال ہی میں عدالت نے انہیں طلب کیا تھا۔خیال رہے کہ عیسی کلانتری کو چند روز قبل عدالت کی طرف سے پیشی کا حکم دیا گیا تھا۔ ان پر ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ علی خمینی کی مبینہ توہین کا الزام عاید کیا گیا ہے ۔غلام حسین اسماعیلی نے کہا تھا کہ کلانتری کا کیس پبلک پراسیکیوٹر اور انقلاب عدالت کے سامنے کھلا ہے ۔ ان پر متعدد الزامات عاید ہیں۔اسماعیلی کا کہنا تھا کہ ساری شہر کو دلدل میں دھکیلنے ، سائبر اسپیس اور بعض دوسرے الزامات میں حکومتی عہدیدار سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔خیال رہے کہ کلانتری نے پانچ دسمبر کو ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایران میں ولایت فقہیہ کے بانی آیت اللہ علی خمینی کو امریکا کا نافرمان بچہ قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے سنہ 1979 کے انقلاب کے بعد ایرانی بادشاہ کو تنہا چھوڑ دیا تھا حالانکہ رضا شاہ نے پوری زندگی امریکیوں کی چاکری کی تھی۔ایرانی صدر کے مشیر عیسی کلانتری کا آیت اللہ علی خمینی سے متعلق متنازع بیان سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہوا جس پر ایرانی عدلیہ حرکت میں آئی اور اس گفتگو کو متنازع قرار دے کر اس کا نوٹس لیا گیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں کلانتری نے کہا کہ امریکیوں نے اپنے وفادار ایرانی بادشاہ کو تنہا چھوڑ دیا۔ اس موقعے سے امام خمینی نے فائدہ اٹھایا۔ ان کے اس بیان پر انہیں عدالت میں طلب کیا گیا اور ان پر فردم جرم عاید کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔تاہم عدالت کی طرف سے کارروائی شروع کیے جانے کے بعد عیسی کلانترے نے اپنے الفاظ واپس لینے کے ساتھ معذرت بھی کی ہے ۔خیال رہے کہ عیسی کلانترے ایران کے سینیرسیاست دان ہیں۔ ان کے بڑے بھائی موسی کلانترے سابق صدر ابوالحسن بنی صدر کی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ عیسی کلانترے میر حسین موسوی،ہاشمی رفسنجانی اور اصلاحپسند محمد خاتمی جیسے صدور کے دور میں زراعت کے شعبے وزیر رہ چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...