... loading ...
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس میں وزیراعظم ،وزیر قانون سمیت تمام فریقین اور ان کے اہلخانہ کے ٹیکس گوشوارے طلب کرنے کی استدعا کردی ۔منگل کوجسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی لارجر بینچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس نظر ثانی کیس پر سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے قواعد کے مطابق جو بینچ فیصلہ کرتا ہے وہی نظر ثانی اپیل بھی سنتا ہے ، 3 معزز ججز کو بینچ سے نکالا گیا، ایسا کرکے میرے حقوق متاثر کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ کا حصہ رہ چکے ہیں، چیف جسٹس بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن ہماری قسمت کا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں، 7 رکنی بینچ کے فیصلے کو6 رکنی بینچ کالعدم قرار نہیں دے سکتا، اس لئے میرے مقدمے کی سماعت کے لیے 10 رکنی بینچ تشکیل دیا جائے ۔ عدالت کیس میں بنائے گئے فریقین سے ان کے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات طلب کرے ۔ سرینا عیسیٰ کے طریقہ کار اور چیف جسٹس سے متعلق بیان پر جسٹس عمر عطا بندیال برہم ہوگئے ، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمارے لیے محترم ہیں، آپ ہماری فیملی کی طرح ہیں لیکن سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط برتیں، آپ نے جس انداز میں سوالات اٹھائے یہ طریقہ درست نہیں ، مانتا ہوں کہ 6 رکنی بینچ 7 رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا لیکن ہم نظر ثانی اپیل نہیں بینچ کی تشکیل کے خلاف درخواست سن رہے ہیں، فل کورٹ تشکیل دینے کا معاملہ چیف جسٹس نے عدالت پر چھوڑ دیا ہے ، 6 رکنی بینچ کی تشکیل سے متعلق فیصلہ دے سکتا ہے ۔سرینا عیسیٰ نے فیصلے کے اختلافی نوٹس پر بھی اعتراض کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اختلافی نوٹ دینے والے 3 ججز نے بھی مجھے سنے بغیر فیصلہ کیا، جاننا چاہتی ہوں مجھے اور میرے شوہر کو کیوں نشانہ بنایا گیا، پوری عدلیہ میں صرف میں نے اور میرے شوہر نے اثاثے ظاہر کیے ، میرے شوہر کو ٹارگٹ کرنے کے لئے انکم ٹیکس قانون کا استعمال کیا گیا،وزیراعظم اور وزیر قانون سمیت تمام فریقین کے ٹیکس گوشوارے مانگے جائیں، تمام فریقین اپنے اہلخانہ کے بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں،ٹیکس گوشوارے نہ دینے سے ظاہر ہوگا کہ فریقین منافقت کر رہے ہیں۔سماعت کے دوران وکلا تنظیم کی جانب سے رشید رضوی نے موقف اختیار کیا کہ قانون اور عدالتی فیصلوں کیخلاف کچھ ہوا تو عدلیہ کا امیج خراب ہوگا۔سپریم کورٹ بار کے صدر لطیف آفریدی نے موقف اختیار کیا کہ بینچ کی تشکیل کے نکتے پر دلائل کے لئے وقت درکار ہے ، لطیف آفریدی کی استدعا پر کیس کی سماعت(کل) 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
بعض لوگوں کو تکلیف ہے کہ ہم سب اکٹھے کیوں ہیں،سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں، مذہبی منافرت،فرقہ وارانہ بیانات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائیگی،محسن نقوی کا صدر مملکت کو ہٹائے جانے سے متعلق زیر گردش خبروں پر رد عمل،سکھر...
امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا امپورٹڈ باتھ ٹب پر ڈیوٹی 16 فیصد، امپورٹڈ باتھ واشنگ ٹینک پر ڈیوٹی 24 فیصد کردی ،نوٹیفکیشن جاری عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپ...
بھارت نے پاکستان سے جھڑپوں میں شکست کے بعد ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کا فیصلہ کرلیا ڈرونز، پرزہ جات، سافٹ ویٔر، اینٹی ڈرون سسٹمز اور دیگر متعلقہ خدمات کی تیاری شامل ہوگی بھارت نے پاکستان سے کشیدگی کے بعد 234 ملین ڈالر کے ڈرون منصوبے کا اعلان کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرزکے ...
عمارت گرنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ، غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کراتا ہے، علی خورشیدی ایس بی سی اے اور دیگر اداروں میں آج بھی سسٹم ایم کیو ایم کے ماتحت ہے ، سعدیہ جاوید کا رد عمل لیاری عمارت سانحے پر سیاست عروج پر ہے، ایم کیو ایم اور سندھ حکومت نے حادثے کے سلسلے میں ایک د...
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...