... loading ...
اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل کا کہنا ہے کہ اْنہوں نے تین سال قبل قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی تھی لیکن اْنہوں نے شوبز چھوڑنے کے اعلان میں تاخیر کردی۔سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں اْنہوں نے اپنے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لینے کے بارے میں تفصیل بتائی۔زینب جمیل نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ‘جو لوگ مجھ سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ میں نے اچانک شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تو میں اْن کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے اپنے اس فیصلے کا اعلان کرنے میں تھوڑی تاخیر کردی۔اْنہوں نے کہا کہ ‘تاخیر کی وجہ شاید یہ تھی کہ میں اس فیصلے پر قائم رہنے کے لیے پوری طرح سے تیار نہیں تھی اور میں اْن سوالوں کے جواب تلاش کر رہی تھی تو میرے دماغ میں بہت عرصے سے جنم لے رہے تھے ۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ‘میں نے تین سال قبل قرآن پاک تفسیر سے پڑھنا شروع کیا تھا اور میں اس کے لیے اپنی استاد کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ناصرف مجھے قرآنی تعلیم دی بلکہ میرے سوالوں کے جواب بھی دیے ۔زینب جمیل نے کہا کہ ‘مجھے اپنے کام سے پیار تھا لیکن میں سوچتی تھی کہ میرے اس کام میں کسی چیز کی کمی ہے ، یہ وہ نہیں ہے جو مجھے کرنا ہے لہٰذا اتنے سوچنے سمجھنے کے بعد میں نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گْزارنے کا فیصلہ کیا۔سابقہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ‘میں اپنے الفاظ سے کسی بھی اداکار کا دل نہیں دْکھانا چاہتی ہوں، میں نے صرف اپنے ایمان کی خاطر اداکاری چھوڑی ہے اس کے علاوہ کوئی دوسری وجہ نہیں ہے ۔آخر میں اْنہوں نے کہا کہ ‘میں اْن تمام پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی شْکرگزار ہوں جنہوں نے میرے اس فیصلے کو سراہا اور میرا ساتھ دیا۔یاد رہے کہ زینب جمیل نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ‘میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں نے اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ دی ہے ۔سابقہ اداکارہ و ماڈل نے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘الحمدللّہ، اللہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے ۔اْنہوں نے کہا تھا کہ ‘میں اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرتے ہوئے دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...