... loading ...
بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے پانچ ملکوں، جرمنی، جاپان، چین، یوگانڈا اور سلوواکیہ سے نئے ججز کو منتخب کیا گیا ہے ۔ 15 رکنی عالمی عدالت میں یہ جج آئندہ برس فروری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ جرمن ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی کونسل اور جنرل اسمبلی نے گذشتہ روز ادارے کی اعلی ترین بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے جن پانچ ججز کا انتخاب کیا ہے ان کا تعلق جرمنی، جاپان، چین، یوگانڈا اور سلوواکیہ سے ہے ۔جج جارج نولٹے کا تعلق جرمنی سے ، یوجی ایواساوا کا جاپان سے ، جولیا سیبوٹائنڈ کا یوگانڈا سے ، پیٹر ٹومکا کا سلوواکیہ سے اور ہنیک زی کا تعلق چین سے ہے ۔ 15 رکنی بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے ان پانچ ججوں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ عالمی عدالت انصاف نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں واقع ہے ۔نئے جج آئندہ نو برس کی معیاد کے لیے فروری 2021 سے 2030 تک کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے ان ججز کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔بین الاقوامی عدالت انصاف اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے درمیان ہونے والے قضیوں پر سماعت کر کے فیصلہ سنانے کی مجاز ہوتی ہے ۔ ان انتخابات میں نائیجریا، روانڈا اور کروشیا کے بھی ججز امیدوار تھے جو دو مرحلے کی ووٹنگ کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئے ۔نئے منتخب ہونے والے ججوں میں جاپان کے ایواساوا، ٹوماکا اور زی پہلے ہی سے عالمی عدالت انصاف کے رکن تھے لیکن جرمنی سے تعلق رکھنے والے جارج نولٹے کو پہلی بار اس میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے ۔اقوام متحدہ میں جرمنی کے سفیر کرسٹوف ہیوسجین نے جارج نولٹے کے انتخاب پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ میں بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہوئی۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا، ”ان کا شمار عالمی قوانین کے بہترین ماہرین میں ہوتا ہے اور اس حیثیت سے وہ بین الاقوامی عدالت انصاف کو اپنے تجربے اور لگن کی دولت سے مالا مال کر دیں گے ۔”انہوں نے مزید لکھا، ”مجھے یقین ہے کہ ان کی بہترین مہارت، غیر جانبداری اور سالمیت عدالت کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ ثابت ہوگا۔”اقوام متحدہ کی سکیورٹی کنسل اور جنرل اسمبلی ہر تین برس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے پانچ ججوں کا مشترکہ طور پر انتخاب کرتی ہے ۔ اس نوعیت کا پہلا انتخاب سن 1946 میں ہوا تھا اور تب سے آج تک خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہی اس کے لیے ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔ اس عدالت کا خاکہ پہلی بار سن 1945 میں تیار کیا گیا تھا اور اس کے فوری بعد ہی الیکشن کے ذریعے ججوں کو منتخب کیا گیا تھا۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...