... loading ...
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو صدر کو ملنے والی یومیہ انٹیلیجنس بریفنگ تک رسائی دینے سے تاحال انکار کیا ہوا ہے حالانکہ قومی سلامتی اور انٹیلیجنس کے ماہرین کو امید ہے کہ ٹرمپ بہت جلد بائیڈن کو بھی اس بریفنگ کا حصہ بنانے تیار ہوجائیں گے ۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق 2000 میں بھی جب صدارتی انتخاب کا وقت تھا صدر بل کلنٹن نے ایک مثال قائم کرتے ہوئے ریپبلیکن امیدوار جارج ڈبلیو بش کو ایسی بریفنگ میں شامل کیا تھا ۔ کلنٹن کے نائب صدر الگور بش کے خلاف مقابلہ کر رہے تھے اور انہیں بھی اس بریفنگ میں یومیہ شامل کیا جاتا تھا ۔ تاہم جب مقابلہ چل رہا تھا اور انتخابی عمل تکمیل کے مراحل میں تھا کلنٹن نے ایک مثال قائم کی تھی اور جارج بش کو اس بریفنگ میں شامل کیا تھا تاکہ اگر وہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو تمام حالات سے واقف ہوں۔ انتخابات میں بش نے کامیابی بھی حاصل کی اور وہ ملک کے صدر بن گئے تھے ۔ ماہرین کو امید ہے کہ صدر ٹرمپ ملک کے آئندہ صدر کو قومی سلامتی حالات اور مفادات سے واقف رکھنے کیلئے بہت جلد اپنے موقف میں تبدیلی کرینگے اور جو بائیڈن کو بھی اس بریفنگ کا حصہ بنائیں گے ۔ ریپبلیکن کے سابق نمائندے و انٹیلیجنس کمیٹی کے صدر نشین مائیک روجرس کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کو بھی اس بریفنگ میں شامل کیا جانا چاہئے تاکہ انہیں ملک کو درپیش حالات اور خطرات سے واقفیت حاصل رہے اور وہ اس کے مطابق منصوبہ بندی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی سلامتی سے متعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اگر تعطل ہی کا شکار رہیں تو امریکہ کے مخالفین اس صورتحال سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور بیرونی مسائل پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
ایرانی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ پر سیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پاکستان میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے بارے میں رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر ایرانی تیل اسمگل کیا جاتا ہے اور اسمگلنگ سے قومی خزانے کو سالان...
سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کے اضافے کی منظوری دے دی۔ترجمان حکومت سندھ نے بتایا کہ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024 سے 9 دسمبر 2024 تک ہے ، جس دوران رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے ۔کابینہ نے گزشتہ کابینہ ا...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں کامیابی کے لیے بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں ۔ دی وائر کے مطابق بی جے پی نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے مودی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مودی کہتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ ہندؤں کی جائیداد اور دولت م...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کسی بھی صورت غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی نے بتایا کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجت...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گن...
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی...
غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کم...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا۔لاہور میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ا...
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے رہنما راجوری اور پونچھ میں مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ یا تو سنگھ پریوار کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دیں یا1947 جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں جموں خطے میں ہن...
پی ٹی آئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی ک...