... loading ...
پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادو تک ایک اور قونصلر رسائی کی پیشکش کردی۔عدالت نے بھارت کو کلبھوشن کو وکیل فراہم کرنے کے لئے ایک اور مہلت دے دی، اور بھارتی سفارتخانے کے وکیل کو یکم دسمبر کو بھارتی حکومت کے جواب سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دو ہفتوں میں بھارت سے ہدایات لے کر بتائیں، عدالت نے کلبھوشن کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی معاون حامد خان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ہم ہر لحاظ سے کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد ہو سکے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بھارتی ہائی کمیشن کو کچھ اعتراضات تھے کیا ان کو حل کیا گیا؟۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ بھارتی ہائی کمیشن جان بوجھ کر اس کورٹ کی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل درآمد ضروری ہے، یہ کورٹ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی جانب سے عدالتی معاونت چاہتی ہے، بھارتی حکومت عالمی عدالت انصاف کی کارروائی میں فریق تھی، ویانا کنونشن کے تحت ہم عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرانا چاہتے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان بھارت کو ایک اور قونصلر رسائی کی پیشکش کرتا ہے، اور بھارت کو ایک اور قونصلر رسائی دینے کے لیے تیار ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل بیرسٹر شاہ نواز نون ایک اور کیس میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بھارت سے ہدایات لینے کے لیے ایک ہفتہ مہلت کی استدعا کردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم دو ہفتے کی مہلت دے دیتے ہیں، اس پٹیشن میں بھی بھارتی اور پاکستان حکومت کا تبادلہ خیال ہوتا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کارروائی آگے بڑھانے کے لیے بھارت اس کارروائی کا حصہ بنے۔بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل بیرسٹر شاہ نواز نون نے ایک اور کیس میں عدالت سے کہا کہ مجھے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کیس سے متعلقہ ریکارڈ لینے کا کہا گیا تھا، لیکن اٹارنی جنرل نے وہ ریکارڈ مجھے فراہم نہیں کیا، مجھے اگر ٹرائل کی تفصیلات فراہم کی جائیں تو ہدایات لے کر بتاسکتا ہوں، کل میں نے ان سے بات کی لیکن ان کی دہلی میں میٹنگ ہے، مجھے وکیل کیا گیا لیکن اٹارنی جنرل نے متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کیں۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...