... loading ...
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 122سالہ اپنی مشترکہ سرزمین پرپاسپورٹ اور ویزے لیکر آنا جانا قبول نہیں اگر مجبور کیا گیا تو بارڈر کے دونوں طرف کے پشتون باڑ کو اکھاڑ دیں گے ہم کمزورہیں لیکن بے غیرت نہیں کہ آپ کے ڈھول پراتن کریں اگر ہمارا ڈھول بجا تو پوری دنیا کے کان پھٹ جائیں گے ،پی ڈی ایم سے گلہ کیا جاتا ہے کہ ہم غدار ہیں لیکن آج تک نہ ہمارے اکابرین اور نہ ہی کسی کارکن نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا پاکستان کانظریہ پشتون ،بلوچ ،سندھی کا مقروض ہے قوموں کو انکے وسائل پر اختیار ،آزاد جمہوری پارلیمنٹ ،آئین کی بالادستی کو تسلیم کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے اتوار کوایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام شہدائے جمہوریت کے عنوان سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جمہوری کاروان خان شہید عبدالصمد خان،مفتی محمود ،غوث بخش بزنجو ،باچا خان ،عطاء اللہ مینگل،خیر بخش مری سمیت دیگراکابرین کے نقشے قدم پرچل رہاہے ان میں سے جو حیات نہیں ہیں انکی روحیں آج خوش ہونگی کہ انکے کارکن حق گوئی اوربے باکی کے کاروان میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان صرف اللہ کی طاقت کو تسلیم کرتے ہیں اور یہی ہماری تربیت ہے مرد کا سر اللہ کے سامنے اور موت کے بعد تختہ غسل پر جھکتا ہے ہمیں قوم پرستی اور تعصب کے طعنے دیئے جارہے ہیں لیکن ہمارا نظریہ صرف انسانیت ہے ہم رنگ ،نسل ،ذات ،قوم مسلک کی بنیاد پر نفرت کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان حقیقی جمہوری فیڈریشن بنے یہاں کوئی آقا ،غلط نہیں 13اگست1947ء کو ہم میں سے کوئی بھی پاکستانی نہیں تھا ہم مادر وطن کیلئے انگریز سے بھی لڑے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فیڈریشن چلانے کا واحد طریقہ آئین کی بالادستی ،عدلیہ سمیت تمام اداروں کے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کرکام کرنے عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنے ،خارجہ اورداخلہ پالیسی پارلیمنٹ سے بنانے ،وسائل پرقوموں کو اختیاردینے ،سیاست میں عدم مداخلت ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں جو کچھ ہوا بقول ہلیری کلنٹن یہ پاکستان کی ڈیپ اسٹیٹ ہے جہاں پرکچھ ادارے اپنے آپ کو سب کچھ تصور کرتے ہیں اوراپنی مرضی سے ملک چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں تھیں کہ جو لوگ بات کرتے ہیں انہیں ماردیا جائے گا کیا ماضی میں لوگوں کومارنے سے فائدہ ہوا ہزاروں سیاسی کارکنوں کوقتل کیاگیا اب یہ تماشہ نہیں چلے گا قتل کرنے کی صرف دو وجوہات ہیں ایک انتقام اوردوسرا جب کوئی کسی کے گھرمیں گھسے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کمزورنہ سمجھا جائے اور مجبور کرکے دیوار سے نہ لگایا جائے ایسا نہ ہو کہ ہم کہیں کہ اب ہمیں الیکشن نہیں لڑنا اور ہمارے بچے ،نوجوان آگ میں کود پڑیں ہم کمزور ضرور ہیں مگربے غیرت نہیں اگر18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو پھرملک نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یہاں بسنے والی تمام اقوام کا مشترکہ ملک ہے یہاں تمام اقوام کو برابری کے حقوق دیئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ 122سال پرانے بارڈر پر باڑ لگادی گئی ہے کہا جارہا ہے کہ چمن سے طورخم اور زاہدان بارڈرتک ویزے اور پاسپورٹ لیکرجائیں ۔انہوں نے کہا کہ چمن اور طورخم بارڈر پر پابندیاں قبول نہیں نہ ہی پاسپورٹ اورویزے لیکرآئیں اور جائیں گے اگر ہمیں مجبور کیاگیاتو دونوں طرف کے پشتون اس باڑ کو اکھاڑدیں گے ۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...