... loading ...
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جلسے کی سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے اسکا کیا مطلب کہ اگرہم جلسہ نہ کریں تو تھریٹس نہیں ہونگے میاں نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کو بھر پور ترجیح دی قومی دھارے میں شامل کیایہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پہنچنے کے بعد مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری،مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جنرل(ر) عبدالقادربلوچ،مریم اورنگزیب سمیت پارٹی کے دیگر رہنمابھی موجود تھے ۔مریم نوا ز نے کہا کہ جب میاں نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنے تو انہوں نے بلوچستان کو اولین ترجیح دی بلوچستان کو قومی دھارے میں لیکر آئے اپنی پارٹی کی اکثریت ہونے کے باوجود اقتدار قوم پرستوں کو دیا سی پیک میں بلوچستان کا نہ صرف بھر پور حصہ رکھا بلکہ اس پر عملدرآمد بھی کروایا نواز شریف نے اپنے دورمیں بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کابڑی حد تک ازالہ کیا اگر انہیں اپنا دوراقتدار مکمل کرنے دیا جاتا تو آج حالات بڑی حد تک مختلف ہوتے ۔عمران خان کے جنوری سے قبل جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انکی جو حرکتیں اورباتیں ہیں گزشتہ روز انہوں نے جس طرح اپنے سلیکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا غلط ہوا عمران خان کہہ رہے تھے کہ انتخابات ہونگے تو وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے میرے خیا ل میں اکثریت کا لفظ انکے منہ سے غلطی سے نکل گیا وہ اکثریت کی بجائے عسکریت کہنا چاہ رہے تھے جو میری خیال میں اب انکے ساتھ نہیں رہے ہم سے زیادہ اب عمران خان کوخود اپنی حکومت کا خاتمہ اور جانا نظرآرہا ہے ۔ وفاقی حکومت کے ترجمان شہباز گل کے اس بیان کہ مریم نواز کو انکے والد کی عیادت کی بنیادپر ضمانت ملی پر مریم نواز نے دو بار پوچھا کہ شہباز کون ہیں انہیں بتایاگیاکہ شہباز گل کی بات ہورہی ہے تو اس پرانہوں نے کہا کہ میں انہیں نہیں جانتی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں کچھ ایسی شخصیات شامل ہورہی ہیں جو ماضی میں پارٹی میں چھوڑ کر چلی گیئں تھیں کیا انہیں پارٹی میں لیا جائے گا اس پر مریم نواز نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی قیادت کا ہوگا۔
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...
ترقی کیلئے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے،معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا، پاکستان ن...
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں مایوس ہوئی،اُمید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمی...
شہباز شریف کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیہ کو تقویت ملی ، آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ اور منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی فیصلے کی بین الاقومی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، سندھو پر حملہ نامنظور،ایکس پر بیان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصل...
ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے باعث ہوئیں سپرہائی وے ،لانڈھی ،جناح کارڈیو ،سائٹ ایریا ،سرجانی، لیاری میں حادثات پیش آئے شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کی خوشگواری کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد زندگی کی با...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس...
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل) اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جا...