... loading ...
جاپان میں ‘ٹوئٹر کِلر’ کے نام سے مشہور شخص نے عدالت میں 9 نوجوانوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ تاکا ہیرو شیرائشی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر کے 9 صارفین کو قتل کرنے کے الزام کو تسلیم کر لیا گیا ہے ۔تاکا ہیرو شیرائشی پر الزام ہے کہ وہ ٹوئٹر کے ذریعے 15 سے 26 سال کی عمر کے زندگی سے مایوس افراد سے رابطہ کرتا تھا، تاکا ہیرو ایسے لوگوں سے بات چیت کرتا تھا جو اپنی زندگی کے خاتمے سے متعلق ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کرتے تھے ۔تا کا ہیرو شیرائشی ایسے افراد سے بات چیت کے ذریعے مدد کا یقین دلاتا تھا اور ساتھ مرنے کی بھی باتیں کرتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم تاکا ہیرو کے وکلاء کی جانب سے اپنے مؤکل سے متعلق مؤقف میں کہنا ہے کہ تاکا ہیرو کے ہاتھوں نشانہ بننے والے ٹوئٹر صارفین کو خود کشی کے خیالات آتے تھے اور متاثرین نے مرنے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر ریپ کا بھی الزام ہے جبکہ ملزم کے وکلاء کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات کم کیے جائیں۔ملزم تاکا ہیرو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وہ اپنے وکیلوں کے بیانات سے اتفاق نہیں کرتا ہے اور وہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اْس نے مقتولین کو اْن کی خواہش کے بر عکس قتل کیا ہے ۔ملزم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اْسے ایسا لگتا تھا کہ وہ نہیں پکڑا جائے گا اور وہ اس بات پر فخر کرتا تھا کہ آخری واردات تک اْسے کوئی پہچان نہیں پایا ہے ۔پولیس کے مطابق سال 2017ء میں’ہالووین’ کے موقع ملزم تاکا ہیرو کے گھر چھاپہ مارنے کے نتیجے میں کولرز اور مختلف ڈبوں سے انسانی اعضاء برآمد کیے گئے تھے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم تاکا ہیرو کو تین برس قبل ایک 23 سالہ لڑکی کے غائب ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا، متاثرہ لڑکی کی جانب سے اپنی جان لینے سے متعلق ٹویٹ کیا گیا تھا۔لڑکی کے غائب ہونے پر اْس کے بھائی نے ٹوئٹر اکائونٹ تک رسائی حاصل کی تھی اور اپنی بہن کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک مشکوک ٹوئٹر ہینڈل کی نشاندہی کی تھی۔
اپوزیشن کی اے پی سی اتوار کو لاہور میں بلائی جائے گی،ترکیہ، تھائی لینڈ، چین، افغانستان میں پیٹرول پاکستان سے سستا ہے، یہ قیمت اور لیوی دونوں بڑھا رہے ہیں، تحریک انصاف حکومت آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں ناکام ہوگئی،شاہ خرچیوں کی وجہ سے پیٹرولیم لیوی کو کم نہیں کیا جارہا، بیرسٹر گ...
پاکستان کوبڑا معاشی اور خارجی دھچکا،قرض واپسی مؤخر کرنے کی حکومتی کوششیں ناکام، متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے 17 اپریل تک 2ارب ڈالرز کا قرضہ واپس مانگ لیا 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظہبی کو واپس کرینگے، رقم اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طورپر موجود تھی، رقم پر 6 فیصد کی شر...
باقی رقم ڈیوٹی ٹیکسوں اور آئی کمپنیوں و ڈیلر مارجن کی مد میں وصول کی جارہی ہے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لاگو نہیں کیا گیا ،ذرائع وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگا کیا جانے والا پیٹرول 271۔27 جبکہ ڈیزل 496۔97 روپے فی لیٹر کے حساب سے درآمد کئے جانے کا انکشاف ہ...
جماعت اسلامی کا پیٹرول قیمتوں میں اضافہ مسترد، عوام پر پیٹرول بم قرار حکمران عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں، مہنگے جہاز اور گاڑیاں عوام پر بوجھ ہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر پیٹرول بم ...
افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں طالبان دہشت گردوں کوتحفظ اور دوبارہ منظم ہونے کا موقع فراہم کررہی ہیں افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں ہیں۔عالمی جریدے کا افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی...
موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 20لیٹر پیٹرول100 روپے قیمت پر دینے کا اعلان،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا، ٹرک، گڈز اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر سبسڈی ملے گی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سارے وزرائے اعلیٰ، فوجی قیادت اور دیگر قائدین شریک تھے،وزیرپیٹرولیم، وزیر خزانہ...
ایرانی اعلیٰ کمانڈر کی ممکنہ زمینی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر فوج کو سخت ہدایات جاری ، دشمن کی نقل و حرکت پر انتہائی باریکی سے نظر رکھی جائے، ہر لمحے کی صورتحال سے آگاہ رہا جائے دشمن نے زمینی حملے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا ، اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ زمی...
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار عمران خان ، بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں پر پابندی سوالیہ نشان قرار،پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گردی، سیاسی صورتحال اور پیٹرول بحران سمیت متع...
شہدا کی تعداد 1 ہزار 318 ہوگئی، حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں پر تاڑ توڑ حملے کئے 48 فوجی زخمی ہونے کی اسرائیلی تصدیق، مجتبیٰ خامنہ ای کی حزب اللہ کو خراج تحسین پیش اسرائیل نے لبنان پر مزید فضائی حملے کئے، بیروت سمیت مختلف علاقوں میں بمباری سے سولہ افراد شہید جبکہ چھبیس زخمی ہو...
کیس میں 2 مزید ملزمان اور 1 گواہ کا اضافہ ،آئندہ سماعت پر کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا چالان میں بانی پی ٹی آئی ودیگر ملزم نامزد ،تفتیشی افسر طبعیت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکا ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ ک...
امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کیلئے ایران سے ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، اگر وہ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو اچھا ہوگا، رجیم چینج امریکاکا مقصد نہیں تھا،ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2سے 3ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی جنگ ...
امریکی صدر کے بیانات سے آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، دنیا میں کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر اعتماد نہیں کر سکتا، مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا انٹرویو ایران کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی کی درخواست کا دعوی مسترد کر دیاگیا۔ترجمان ایرانی وز...