... loading ...
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سعودی عرب کے جلا وطن رہنماؤں اور حکومت کے ناقدین نے ملک میں سیاسی اصلاحات پر زور دینے کے لیے حزب اختلاف کی جماعت کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ اپوزیشن نے ملک میں پرامن تبدیلی کی بات کہی ہے ۔سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر سے ایران کے خلاف سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اس کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے ۔ ان کے اس خطاب کے محض چند گھنٹوں بعد ہی سعودی عرب کے جلا وطن رہنماؤں کے ایک گروپ نے ملک میں حزب اختلاف کی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایسے بیشتر رہنما برطانیا، امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں مقیم ہیں۔ اس کی قیادت لندن میں رہنے والے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن یحییٰ عسیری کر رہے ہیں۔
یحییٰ عسیری کا کہنا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت کا مقصدسعودی عرب میں شاہی سلطنت کی جگہ ایک جمہوری طرز کی حکومت کا قیام ہے ۔ حزب اختلاف کی نئی جماعت ،نیشنل اسمبلی پارٹی (این اے اے ایس) نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں اور قتل کر کے مسلسل ظلم و تشدد کی راہ پر عمل پیرا ہے۔ عسیری سعودی عرب کی فضائیہ کے ایک سابق افسر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کا قیام ایک ایسے نازک وقت پر ہوا ہے جب ملک کو بچانا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔برطانیا میں تعلیم و تدریس سے وابستہ معروف شخصیت مدوی الرشید پارٹی کی ترجمان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت قائم کرنے والے افراد کو سعودی عرب کے حکمراں خاندان سے کوئی ذاتی بغض و عناد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت کے قیام کا، ’’وقت اس لیے بہت اہم ہے کیونکہ ظلم و تشدد کے ماحول میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔اپوزیشن جماعت کے قیام اور اس کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات پر سعودی عرب کی طرف سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ البتہ ماضی میں سعودی عرب اس بات کی تردید کرتا رہا ہے کہ اس کی انتظامیہ ناقدین اور مخالفین کی آواز دبانے کے لیے ظلم و جبر اور تشدد کا راستا نہیں اپناتی ہے ۔سعودی عرب آئندہ نومبر میں جی 20 چوٹی اجلاس منعقد کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن خام تیل سے ہونے والی آمدنی میں شدید کمی کے باعث وہ معاشی مندی کی مار جھیل رہا ہے ۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس صورت حال میں اپوزیشن جماعت کا اعلان اس کے لیے ایک نیا اور سخت چیلنج ہے ۔شاہ سلمان نے ماضی کی تمام روایات کو توڑتے ہوئے 2017 میں اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو اپنا جانشین مقرر کر دیا تھا تب سے عالمی سطح پر سعودی عرب کے خلاف ہونے والی نکتہ چینی میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ 2018 میں محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کی بعض عوام مخالف پالسیوں کے ناقد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل کے بعد سے محمد بن سلمان اور ملک کی شبیہ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔سعودی حکام گرچہ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث تھے ، تاہم ایک عدالت نے حال ہی میں آٹھ افراد کو اس قتل کے لیے 20 برس قید کی سزا سنائی ہے ۔
محمد بن سلمان نے بعض سماجی اصلاحات کا بھی اعلان کیا ہے ، جس میں خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی جازت شامل ہے ۔ لیکن ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان مخالفین اور ناقدین کا تعاقب کرنے کے لیے معروف ہیں۔ حزب اختلاف کے مطابق محمد بن سلمان نے متعدد انسانی حقوق کے کارکنان، مذہبی علماء اور ملک کے ایسے دانشوروں کو غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا ہوا جو ان کی بات سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان ان افراد کو کنارے لگانے میں لگے رہتے ہیں جن سے ان کی تخت نشینی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ سعودی عرب کے فرمانروا 84 سالہ شاہ سلمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں خطے کے اپنے حریف ایران پر امن کا ہاتھ نہ تھامنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دہشت گردارنہ نیٹ ورک کا استعمال کرتا ہے ۔ حسب معمول انہوں نے یہ بات بھی دہرائی کی سعودی عرب پر مسلمانوں کے لیے مقدس شہر مکہ کی حفاظت کی خاص ذمہ داری ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ٔٔٔٔٔ٭٭٭٭٭%%
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...