... loading ...
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چین میں شمال مغربی سنکیانگ کے علاقے میں موجود حراستی مراکز کا نیٹ ورک تصور سے بھی زیادہ وسیع ہے اور حالیہ برسوں میں مزید بڑھا ہے ۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے آسٹریلین اسٹریٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ نامی ایک تھنک ٹینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے چین میں 380 سے زائد مشتبہ حراستی مراکز کی شناخت کی ہے ۔ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں چین نے 10 لاکھ سے زیادہ اویغور اور ترک زبان بولنے والے دیگر مسلمان باشندوں کو قید کیا ہوا ہے ۔آسٹریلوی محققین کے مطابق ان مراکز کی تعداد پہلے لگائے گئے اندازوں سے 40 فیصد زیادہ ہے اور چین کے اویغور باشندوں کو رہا کرنے کے دعوؤں کے باوجود بڑھ رہی ہے ۔سیٹلائٹ کی تصاویر، عینی شاہدین کے بیانات، میڈیا رپورٹس اور سرکاری دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جولائی 2019 سے جولائی 2020 تک کم از کم 61 حراستی مراکز پر تعمیر نو اور وسیع کرنے کا کام ہوا ہے ۔سال 2020 میں 14 مزید مراکز زیر تعمیر تھے اور 70 کی دیواریں گرائی گئی تھیں، جس سے اس بات کی طرف اشارہ جاتا ہے کہ ان کا استعمال بدل گیا ہے یا انہیں بند کر دیا گیا ہے ۔
حال ہی میں بیجنگ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں سنکیانگ کے حوالے سے پالیسیوں کا دفاع کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سنکیانگ میں ٹریننگ پروگرامز، کام کی ا سکیمیں اور بہتر تعلیم کا مطلب ہے زندگی بہتر ہوئی ہے ۔بیجنگ نے اپنی رپورٹ میں سنکیانگ کے ان ٹریننگ کے مراکز کا دفاع کرتے ہوئے ان کو انتہاپسندی ختم کرنے کے لیے اہم قرار دیا ہے ۔آسٹریلوی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد چین کی حکومت کے زیراثر جریدے گلوبل ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین ا سٹریٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ میں لکھنے والے کلیو ہیملٹن اور ایلکس جوسک کے چین میں داخل پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔امریکا کی جانب سے چین میں جبری مشقت کے دعوؤں اور اس کے نتیجے میں چین کی درآمدات پر پابندی لگانے پر بدھ کو چین نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک جھوٹ ہے ۔واضح رہے کہ امریکا میں ایوان نمائندگان میں اکثریت نے چین کی درآمدات پر پابندی لگانے کے لیے ووٹ دیا تھا اور اس کی وجہ سنکیانگ میں جبری مشقت کو قرار دیا تھا۔تاہم چین نے اس پر کہا ہے کہ امریکا نے ایسا چین کے انسانی حقوق کی صورتحال کو بدنام کرنے کے لیے کیا ہے ۔
پاکستان اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانا افغانستان کی ذمہ داری ہے،پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیے اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراطلاعات افغان طالبان دوحا امن معاہدے 2021 کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل...
اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں خود اس کی مخالفت کرتا، میں حمایت اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہو رہا ہے،بلاول بھٹوکی میڈیا سے گفتگو آئینی عدالتیں بھی بننی چاہئیں لیکن میثاق جمہوریت کے دوسرے نکات پربھی عمل کیا جائے،جس ...
اپوزیشن ستائیسویں ترمیم پر حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا حصہ نہ بنے ، امیر جماعت اسلامی جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا،مردان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ستائیسویں ترمیم پر اپوزیشن حکومت سے کس...
صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی،قائم مقام چیئرمین کی تصدیق سنی اتحاد کونسل کے چیٔرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی ...
27ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار، آئینی بینچ کی جگہ 9 رکنی عدالت، ججز کی مدت 70 سال، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویز، بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،ذرائع این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا شیٔر کم کرکے وفاق کا حصہ بڑھانے، تعلیم و صحت کے شعبے وفاقی حکومت کو دینے ک...
اپوزیشن سے مل کر متفقہ رائے بنائیں گے،معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہے ایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفیں کرتے کرتے بھارت کے ساتھ دس سال کا دفاعی معاہدہ کر لیا،اسرائیل ک...
وزیراعظم سے خالد مقبول کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد کی ملاقات وزیراعظم کی ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنیکی یقین دہائی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے...
اب تک ترمیم کا شور ہے شقیں سامنے نہیں آ رہیں،سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں ہمارا نعرہ بدل دو نظام محض نعرہ نہیں، عملی جدوجہد کا اعلان ہے، اجتماع گاہ کے دورے پر گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اب تک ستائیسویں ترمیم کا شور ہے اس کی شقیں سامنے نہیں ...
موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ،50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے، حکیم اللہ شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق...
پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، ترمیم کا حق ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ، محمود اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں،بیرسٹر گوہر صوبے انتظار کر رہے ہیں 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا،وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قو...
اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئ...