... loading ...
شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکا اور روس کی فوجیوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے اس واقعے پر ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ۔روس کی سرکاری ویب سائٹ میں جاری ویڈیو میں دونوں ممالک کی فوجیوں گاڑیوں کے درمیان تصادم کی ویڈیو جاری کی ہے ۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صحرائی علاقے میں روس کی فوجی گاڑی کا امریکا کی فوجی گاڑی سے ٹکرا ہوتا ہے جبکہ روسی ہیلی کاپٹر بھی وفد کی مسلسل نگرانی کررہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق روس نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے ہمارے وفد کے سامنے رکاٹ کھڑی کی تھی۔امریکی دفاعی عہدیدار کا کہنا تھا کہ روسی فورسز سیکیورٹی زون میں داخل ہوئی تھیں حالانکہ انہوں نے وہاں سے دور رہنے پر اتفاق کیا تھا۔وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ واقعے میں گاڑی میں موجود عملے کے متعدد ارکان زخمی ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق شام میں دونوں ممالک کی افواج بدستور رابطے میں رہتی ہیں لیکن اس طرح کا تصادم غیرمعمولی ہے ۔خیال رہے کہ شام میں روس اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ موجود ہیں اور ایک دوسرے کے مخالف فریق ہیں۔روس اور ایران شام میں بشارالاسد اور ان کی حکومت کے ساتھ ہیں، جو داعش سمیت دیگر حکومت مخالف گروپس سے لڑ رہے ہیں جبکہ امریکا سعودی اتحادیوں اور مقامی کردوں کی حمایت کررہا ہے ۔شام میں پیش آنے والے واقعے پر روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی کہ مذکورہ علاقے میں پیٹرولنگ کی جارہی ہے ۔روسی وزارت دفاع نے کہا کہ معاہدے موجود ہونے کے باوجود امریکی فوجیوں نے روسی پیٹرولنگ کو روکنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اس کے جواب میں روسی فوج نے واقعے سے بچنے کیلیے ضروری اقدامات کیے اور مشن کو جاری رکھا گیا۔روسی فوج 2016 سے شام میں موجود ہے اور حکومتی سرپرستی میں امن وعامہ برقرار رکھنے اور بیرونی فورسز کی پیش قدمی روکنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔شام کی فورسز کو داعش سمیت مخالف گروپس سے لڑنے کے لیے روس نے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ تربیت بھی فراہم کی۔دوسری جانب امریکا کی وائٹ ہاس نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی)کا کہنا تھا کہ روسی گاڑی نے امریکی فوجی گاڑی کو ٹکر ماری اور اس کے نتیجے میں گاڑی کا عملہ زخمی ہوا۔امریکی فوجی ذرائع کے مطابق فوجیوں کو معمولی زخم آئے ۔این ایس سی کے ترجمان جان ولوئیٹ نے کہا کہ روسی فوج کے ساتھ یہ واقعہ شام کے جنوب مشرق میں دیرک کے قریب معمول کی گشت کے دوران پیش آیا۔واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی فورسز نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے علاقے سے چلی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے غیرمحفوظ اور غیرپیشہ ورانہ اقدامات کشیدگی کو کم کرنے کیپروٹوکول کی خلاف ورزی ہے جس پر امریکا اور روس نے دسمبر 2019 میں اتفاق کیا تھا۔
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...