... loading ...
یورپین یونین میں اندرونی سرحدیں کھل گئیں جس کے بعد کئی یورپی ممالک کے شہری اپنے پڑوسی ممالک میں بلا رکاوٹ داخل ہوئے ، میڈیارپورٹس کے مطابق بیلجیئم، فرانس، جرمنی، چیک ریپبلک، ڈنمارک اور یونان نے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں ،اس حوالے سے کورونا وائرس سے سب سے پہلے اور زیادہ متاثر ملک اٹلی نے پہل کی اور اس نے 3 جون کو ہی اپنے پڑوسی ممالک سمیت تمام یورپین سیاحوں کے لئے سرحدیں کھول دی تھیں۔اسی طرح بلغاریہ، کروشیا، ہنگری، لیٹویا، لتھوینیا، اسٹونیا، سلواکیہ اور سلوینیہ نے بھی پڑوسی ممالک کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کا آغاز کر رکھا ہے ۔آسٹریا نے منگل سے 31 ممالک کیلئے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں ،اس دوران کچھ ممالک کی پالیسی یہ بھی ہے کہ ان ممالک کے ساتھ آمد و رفت کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں جو انہیں بھی یہی سہولت دیں۔ کیونکہ اندرون یورپ ہی کچھ ممالک ایسے ہیں جن کے بارے میں ابھی یہ خدشات موجود ہیں کہ وہاں کورونا وائرس پر پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا۔ یاد رہے کہ یورپ میں یہ سیاحت کا سیزن ہے ۔ یورپ میں چھوٹی بڑی ملاکر 23 لاکھ کمپنیاں سیاحت کے کاروبار سے منسلک ہیں جس کے ذریعے 12 اعشاریہ 3 ملین افراد روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ 2018 میں سیر و سیاحت کا شعبہ یورپین جی ڈی پی کا 3 اعشاریہ 9 فیصد کا حصہ فراہم کر رہا تھا۔ لیکن اگر اس شعبے کو دیگر شعبوں کے فائدے سے ملاکر دیکھا جائے تو مجموعی طور پر یہ یورپین جی ڈی پی کا 10 اعشاریہ 3 فیصد بنتا ہے جسکے ذریعے 27 اعشاریہ 3 ملین افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔ اس شعبے کی یورپ کیلئے اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2017 میں دنیا بھر میں 1.32 بلین افراد نے سیاحت کی۔ جن میں سے 671 ملین افراد نے یورپ کا سفر کیا۔ ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ایک تحقیق کے مطابق یورپ 2030 تک سیر و سیاحت کرنے والے افراد کے 41.1 فیصد کی توجہ کا مرکز ہوگا۔ گویا 744 ملین افراد سیاحت کیلئے یورپ کا رخ کریں گے ۔ ایک اندازے کے مطابق یورپ میں برطانیہ سمیت 684700 ہوٹل ہیں۔ جن کا زیادہ کاروبار سیاحت کے بل بوتے پر ہی جاری رہ سکتا ہے ۔ ایک اور تحقیق کے مطابق یورپ میں جن ممالک کے سیاح زیادہ آتے ہیں ان میں امریکا اور چین سرفہرست ہیں۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...