... loading ...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں 98 فیصد آبادی کورونا وائرس کے شکار ہونے کا خدشہ ہے ۔ ڈی اے کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ وادی کی صرف دو فیصد آبادی کووڈ19 انفیکشن سے محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر کے ذریعہ وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مئی کے مہینے میں کیے گئے ایک سروے سے انکشاف ہوا کہ سروے کی گئی 2 فیصد آبادی نے اپنے خون میں اینٹی باڈیز دکھائی ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اس شخص کو حالیہ عرصے میں انفیکشن ہوا تھا اور اب وہ وائرس سے محفوظ ہے ۔ڈاکٹر نثار نے بتایا کہ اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ زیادہ تر لوگ اس بیماری سے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے معاشی سرگرمیاں دوبارہ کھول دی ہیں اور لاک ڈان کو ختم کردیا ہے اور زیادہ تر آبادی اس بیماری کا شکار ہے تاہم تمام پابندیوں کا اچانک خاتمہ ایک دو دھاری تلوار ہوسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میںگزشتہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جس سے علاقے میں وبا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک شخص کی موت جموں میں جبکہ باقی چار افراد کی موت وادی کشمیرمیں ہوئی ہے ۔ سرینگر میںسینے کے امراض کے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایاکہ گردے کے دائمی مرض میں مبتلا اس 85 سالہ شخص کو کل ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سے منتقل کیا گیا تھا جو کورونا وائرس سے متاثر تھا۔ اس سے پہلے جموں کے گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والے ایک 69 سالہ شخص کی کورونا وائرس کی تشخیص کے دو ہفتے بعد اتوار کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں انتقال ہوگیا۔ پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر نصیب چند ڈگرا نے کہا کہ یہ معمر شخص ہائپرٹینشن ، استھما اور دیگر مہلک بیماریوں میںمبتلا تھا اور رات ڈیڑھ بجے کے قریب اس کی موت ہوگئی۔ وادی کشمیر کے ضلع سری نگر کے پرے پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا ایک ریٹائرڈڈاکٹر اور ضلع شوپیاں کے ایک 60 سالہ شخص کی ہفتہ کو موت واقع ہوئی۔شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا کہ 74 سالہ متوفی سبکدوش ڈاکٹر کا یہاں دو جون سے کووڈ کا علاج چل رہا تھا اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ متوفی پھیپھڑوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھا اور ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔ضلع سرینگر میںابھی تک وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ 14 اموات ہوئیں۔ اس کے بعد بارہمولہ 11 ، کولگام 8 ، اسلام آباد اور شوپیان پانچ پانچ جموں 4 ، کپواڑہ 4 ، پلوامہ اور بڈگام دو دوجبکہ بانڈی پورہ ،ڈوڈہ، ادھم پور ، راجوری اور لیہ اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کی رات تک کوروناوائرس سے مجموعی طور پر5315 افرد متاثر ہوئے تھے جن میں سے تین ہزار743 وادی میں ایک ہزار135 جموں ڈویڑن میں اور 437 لداخ خطے میں ہیں۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...