... loading ...
ہائی بلڈ پریشر کورونا وائرس کے مریضوں کی ہلاکت کا خطرہ دوگنا زیادہ بڑھا دیتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔جریدے یورپین ہارٹ جرنل میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چین میں کورونا وائرس کے جن مریضوں کو ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق تھا، ان میں ہلاکت کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ تھا۔شی جیانگ ہسپتال کی اس تحقیق میں ووہان کے 2877 کورونا وائرس کے مریضوں کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا گیا جو 5 فروری سے 15 مارچ کے درمیان زیرعلاج رہے تھے ۔ان میں سے لگ بھگ 30 فیصد مریضوں میں فشار خون یا ہائی بلڈپریششر کی تاریخ موجود تھی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہائی بلڈ پریشر کے شکار 4 فیصد مریض چل بسے جبکہ فشار خون سے محفوظ کورونا وائرس کے دیگر مریضوں میں یہ شرح ایک فیصد تھی۔مختلف عناصر جیسے عمر اور دیگر بیماریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دریافت کیا گیا کہ ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں کورونا وائرس کے نتیجے میں موت کا خطرہ دیگر مریضوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے ۔محققین کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض میں اگر کورونا وائرس کی تشخیص ہوتی ہے تو یہ ضروری ہے کہ وہ اس بات کا احساس کریں کہ انہیں زیادہ خطرے کا سامنا ہے ، انہیں وبا کے دوران اپنے تحفظ کے لیے زیادہ احتیاط کرنی چاہیے ۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ کورونا وائرس کے ایسے مریض جو ادویات کا استعمال نہیں کرتے ، ان میں اس وبائی بیماری سے ہلاکت کی شرح 8 فیصد تھی جبکہ اس کے مقابلے میں دواؤں کا استعمال معمول بنانے والے افراد میں یہ شرح 3 فیصد دیکھی گئی۔تحقیق میں کہا گیا کہ لوگوں کو اپنی بلڈ پریشر کی ادویات کا استعمال جاری رکھنا چاہیے اور اسی وقت رکنا چاہیے جب معالج کی جاب سے ایسا کہا جائے ۔تحقیق کے نتائج بہت اہم ہیں کیونکہ اس سے قبل لسائنسدان فکرمند تھے کہ بلڈ پریشر کی ادویات سے کووڈ 19 کے مریضوں کی حالت زیادہ خراب ہوسکتی ہے ۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ہم حیران رہ گئے جو ہمارے ابتدائی خیال کی تائید نہیں کرتے بلکہ بالکل متضاد اور ادویات کے حق میں ہیں، ہمارے خیال میں یہی وجہ ہے کہ طبی شواہد پر مبنی مشق کی اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔یہ بات تو سائنسدانوں کی جانب سے کئی ماہ سے بتائی جارہی ہے کہ کورونا وائرس کے ایسے مریضوں کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے جو پہلے سے کسی بیماری کے شکار ہوں۔ایسے افراد جو پہلے سے کسی مرض جیسے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر یا دیگر کا شکار ہوتے ہیں، ان کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے جو وائرس کے خلاف ردعمل کے باوجود جسم کو زیادہ کمزور بنادیتا ہے ۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...