... loading ...
افریقی ملک مڈغاسکر میں ایک ہربل مشروب کو نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا علاج قرار دے کر اس براعظم کے متعدد ممالک کو بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔اب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مڈغاسکر کے ساتھ اس ہربل مشروب کووڈ اورگینک (سی وی او) کے حوالے سے رابطے میں ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افریقہ میں ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر متشیدیسو مویتی نے ایک میڈیا بریفننگ کے دوران کہا کہ ہم مڈغاسکر کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب مڈغاسکر کے صدر اینڈری راجولینا نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سی وی او کی حوصلہ افزائی نہ کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔گزشتہ مہینے مڈغاسکر کے صدر نے باضابطہ طور پر اس ہربل مشروب کو پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے نوول کورونا وائرس کی روک تھام کے ساتھ مریضوں کا علاج ہوسکتا ہے ۔عالمی ادارے کے ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے مڈغاسکر کی وزارت صحت سے بات کی ہے اور صدر کے ساتھ ایک ملاقات بھی کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس پراڈکٹ کے حوالے سے تحقیق میں تعاون کی پیشکش کی، ہم نے آگے بڑھنے کی راہ نکالنے کے لیے بھی بات چیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک عالمی ادارے کے پاس اس مشروب کی افادیت کے حوالے سے کوئی دیٹا موجود نہیں جبکہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی مڈغاسکر کے صدر سے بات کی ہے ۔متشیدیسو مویتی نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے روایتی ادویات کے شعبے پر کام کیا جارہا ہے ، ہم روایتی ادویات کو قومی طبی نظام کا حصہ بنانے کے لیے سہولیات کی فراہمی پر سخت محنت کی جارہی ہے ۔اس مشوب کو مالاگاسی انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ ریسرچ نے تیار کیا تھا اور اب تک متعدد افریقی ممالک کو بھیجا جاچکا ہے ۔عالمی ادارے کی ڈائریکٹر نے کہا کہ افریقہ میں لوگ غذائی کمی کا شکار ہونے کے باعث کمزور مدافعتی نظام رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ وبائی امراض کے مقابلے میں کمزور ہوجاتے ہیں۔ان کے بقول یہ ایک ہنگامی مسئلہ ہے کیونکہ افریقہ کے 20 کروڑ سے زائد افراد غذائی کمی کا شکار ہیں، کووڈ 19 کی وبا نے صورتحال کو زیادہ بدتر بنادیا ہے ۔افریقہ میں اب تک 72 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ڈھائی ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس مشروب میں اہم ترین جز سویٹ وارم ووڈ ہے مگر یہ ابھی تک واضح نہیں کہ کووڈ اورگینک کو کیسے تیار کیا جاتا ہے جبکہ اسے تیار کرنے والے ادارے نے اب تک اس کی افادیت یا مضر اثرات کے مبارے میں کوئی ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے ۔مگر گزشتہ ماہ نیشنل اکیڈمی آف میڈیسین آف میڈغاسکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ ایسی دوا ہے جس کے بارے میں سائنسی شواہد تاحال سامنے نہیں آسکے ، اور یہ لوگوں خصوصاً بچوں کی صھت کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔مگر اس انتباہ کے باوجود دیگر افریقی رہنما اس مشروب میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور تنزانیہ کے صدر جان ماگوفل نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ہم ایک طیارے کو بھیج کر اس دوا کو منگوائیں گے تاکہ ہماری عوام کو بھی اس سے فائدہ ہوسکے ۔جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیوسو کا بھی اس مشروب کو ‘اپنانے ‘ کا منصوبہ ہے جس کا عندیہ حکومتی ترجمان کے ایک ٹوئٹ سے ملا۔دوسری جانب ماہرین کا ماننا تھا کہ اس کے نتیجے میں ادویات کے خلاف ملیریا میں مزاحمت پیدا ہوسکتی ہے جس سے وہ دوائیں بے اثر ہوسکتی ہیں۔فریقین یونین نے مڈغاسکر کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس مشروب سے علاج کے بارے میں سائنسی شواہد فراہم کرے اور مطالبہ کیا کہ افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کے ساتھ مل کر اس کے محفوظ ہونے اور افادیت کے بارے میں کام کرے ۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...