... loading ...
عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج کیلئے تیار کی جانے والی ویکسین کے جانوروں پر آزمائش کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جس نے کورونا کی ویکسین کی جلد دستیابی کی امیدیں روشن کردی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ایشیا میں پائے جانے والے بندروں کی ایک نسل کے 6 بندروں میں کووڈ 19 ویکسین کی آزمائش کی گئی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ویکسین نے انہیں کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کیا۔رپورٹ کے مطابق بندروں کو پہلے کورونا وائرس سے متاثر کیا گیا اور پھر انہیں ویکسین دی گئی جن چھ بندروں کو ویکسین دی گئی ان کے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں کم وائرس پائے گئے ۔یہ تجربہ امریکا میں کیا گیا جس میں امریکا کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حصہ لیا۔ویکسین نے بندروں کو نمونیہ میں مبتلا ہونے سے بچانے میں بھی مدد دی۔ خیال رہے کہ ایشیائی نسل کے Rhesus بندر کا مدافعتی نظام انسانوں کے مدافعتی نظام جیسا ہی ہوتا ہے اس لیے اسے تجربے کیلئے منتخب کیا گیا۔خوش قسمتی سے ویکسین کی وجہ سے بندروں میں مدافعتی نظام کے بہت زیادہ متحرک ہوجانے سے کسی دوسری بیماری نے جنم نہیں لیا جیسا کہ اس ویکسین کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ماضی میں سارس کی ویکسین کے تجربے میں چند جانوروں میں ایسا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ویکسین کی تیاری وہیں روکنی پڑی تھی۔اس تجربے کے حوالے سے فی الحال دیگر سائنسدانوں نے اپنی رائے نہیں دی ہے اور نہ ہی اسے باضابطہ طور پر شائع کیا گیا ہے تاہم لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے پروفیسر اسٹیفن ایونز نے اسے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا ہے ۔ویکسین کا انگلینڈ میں انسانوں پر بھی تجربہ جاری ہے اور فی الحال بندروں سے حاصل کردہ نتائج سے یہ نہیں کہا جاسکتا ہے ویکسین انسانوں پر بھی ویسے ہی اثر کرے گی۔برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے تحت اس ویکسین کا ایک ہزار کے قریب رضاکاروں پر تجربہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی 100 سے زائد ویکیسنز تجرباتی مراحل میں ہیں۔
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...
بچے اور خواتین شامل،رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں ، پولیس اسٹیشن نشانہ بن گیا خواتین پولیس اہلکار بھی شامل،اسرائیل اور حماس میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ،ذرائع اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین ک...
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...