... loading ...
کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لندن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں سال رمضان میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تمام مساجد بند ہونے کی وجہ سے مقامی حکام نے لندن کے علاقے والتھم فارسٹ کی 9 مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لندن میں گزشتہ روز مغرب کی اذان دی گئی، جبکہ رمضان میں جمعے کی نماز کی اذان بھی دی جائے گی۔یہ مشرقی لندن کی مسجد وائٹ چیپل میں ہوتا ہے اور کئی سالوں سے ہوتا آرہا ہے ، لیکن لندن کے اس پہلو میں کبھی نہیں اور اس شہر میں خاص طور پر کبھی نہیں۔کونسل سے اذان کی اجازت لینے والے گروپ سے تعلق رکھنے والے عرفان ابراہیم نے میٹرو کو بتایا کہ ‘مشرقی لندن کی مسجد وائٹ چیپل میں تو سالوں سے ایسا ہوتا ا?رہا ہے لیکن اس جگہ خاص طور پر شہر کے اس علاقے میں کبھی نہیں، اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہمارے لیے تاریخ ساز لمحہ تھا’۔مساجد کی والتھم فاریسٹ کونسل نے ان حالات کے پیش نظر اذان دینے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔35 سالہ عرفان ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ اس سال کا ماہ رمضان کا تجربہ کافی الگ ہے کیوں کہ لوگ مساجد جاکر عبادت نہیں کرپارہے ۔انہوں نے بتایا کہ مساجدوں کو رمضان میں کافی اہمیت دی جاتی ہے تاہم اس بار چیزیں مختلف ہے اور لوگ اس لیے کافی جذباتی بھی ہورہے ہیں، میں زندگی میں دوبارہ کبھی ایسا تجربہ نہیں کرنا چاہوں گا، ہاں بس ایک فائدہ ضرور ہے کہ لوگ گھروں پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ عبادت کررہے ہیں اور بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔عرفان ابراہیم نے امید ظاہر کی کہ یہ حالات جلد بہتر ہوجائیں اور سب کچھ پہلے کی طرح ہوجائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان میں مغرب کی اذان سن کر لوگ اپنا روزہ کھولتے ہیں اس لیے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت سے لوگ خاصے خوش ہیں۔لندن میں مسلمان شہریوں نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان سننے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...