... loading ...
دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی ، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ سے بھی زائد ہے ۔عالمی ادارہ صحت اور متعدد عالمی اداروں کی جانب سے بنائے گئے کورونا وائرس کے عالمی آن لائن میپ کے مطابق 7 اپریل کی شام تک کورونا وائرس سے 75 ہزار 973 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار رہی۔عالمی میپ کے مطابق دنیا بھر میں بیمار ہونے والے مریضوں میں سے 7 اپریل کی شام تک تک 2 لاکھ 91 ہزار 991 افراد صحت یاب بھی ہوچکے تھے ، جس میں سے سب سے زیادہ مریض چین میں 77 ہزار کے قریب صحت یاب ہوچکے ہیں۔دنیا بھر کے 180 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وبا کورونا وائرس کے مرکز چین سے گزشتہ 3 ماہ میں پہلی بار کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چینی صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے ہوا تھا اور چینی حکومت نے جنوری 2020 میں ہلاکتوں کی تعداد فراہم کرنا شروع کی تھی۔ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے سخت اقدامات کی وجہ سے ہی مارچ 2020 کے آغاز میں چین نے کورونا وائرس پر قابو پالیا تھا اور پہلی بار مارچ کے وسط میں وبا کے مرکز ووہان سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔چین میں اس وقت تقریبا تین ہزار کے قریب مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ چین میں پہلی بار 6 اپریل کو کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔چین میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہزار 718 تھی، جس میں سے 3 ہزار 335 کے قریب ہلاکتیں جب کہ 77 ہزار 410 مریض صحت یاب ہوچکے تھے ۔امریکی حکام کی جانب سے خطرناک ہفتے کے انتباہ کے بعد رواں ہفتے کے پہلے روز ہی امریکا میں ایک روز میں ایک ہزار 200 کے قریب ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد کل تعداد 11 ہزار کے نزدیک پہنچ گئی۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک کل ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 993 ہوگئی جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 449 ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں یونیفارم پہنے پولیس اہلکاروں میں سے 20 فیصد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 12 پولیس اہلکار ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔امریکا ریاست نیو یارک جسے کورونا وائرس کا مرکز بھی کہا جارہا ہے ، وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ یورپ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔اٹلی، اسپین اور فرانس میں کورونا وائرس سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جس وجہ عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن احکامات پر عمل کرنا بتایا جارہا ہے ۔اٹلی میں گزشتہ دو ہفتوں میں سب سے کم ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ تشویش ناک حالت میں مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئی۔اٹلی میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 523 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار 547 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔سول پروٹیکشن ایجنسی کی سربراہ اینجیلو بوریلی نے اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ ہمارے محفاظ کو گرنے نہیں دینا ہے ، عوام گھروں میں ہی رہیں،اسپین جہاں اٹلی کے بعد دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، میں مسلسل چوتھے روز مرنے والوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی،اسپین میں پیر کے روز 637 ہلاکتیں ہوئیں جو 24 مارچ کے بعد سے کم تر تھیں،اسپین میں کورونا وائرس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 798 ہے جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 510 ہے ۔وزیر صحت سلواڈور الا نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈٰیٹا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ لوگوں کو گھروں میں رکھنا کام کر رہا ہے ۔فرانس میں کورونا وائرس سے پیر کے روز 357 افراد ہلاک ہوئے جو اس سے ایک روز قبل کے 441 کے مقابلے میں کافی کم تھے ۔وزارت صحت کے مطابق لوگوں کے آئی سی یو میں داخل کیا جانا بھی کم ہوگیا ہے ،فرانس میں 17 مارچ کو عوام کو گھروں میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے ۔جرمن میں 24 گھنٹوں میں تصدیق شدہ وائرس کی تعداد 3 ہزار 834 ہوگئی جس کے بعد مجموعی تعداد 99 ہزار 225 ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 دن سے مریضون کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 173 اضافے کے ساتھ ایک ہزار 607 ہوگئی۔
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...
سکیورٹی حکام نے نیتن یاھو کو خبردار کیا غزہ پر قبضہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے پانچ گھنٹے طویل اجلاس کا ایجنڈا غزہ پر قبضہ تھا، قیدیوں کو لاحق خطرات پر تشویش اسرائیل کے تمام اعلی سکیورٹی حکام نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر قبضہ انتہائی خطرناک ث...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...