... loading ...
برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی)نے اپنے بچت اہداف کو حاصل کرنے اور ناظرین کی ضروریات میں تبدیلیوں کو اپنانے کے لیے اپنے نیوز روم سے 450 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔فرانسیسی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق ملازمین کی تعداد میں مذکورہ کمی کے اعلان سے ایک ہفتہ قبل ہی بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ کارپوریشن کو یکساں معاوضے کے مطالبات اور مستقبل کے فنڈنگ ماڈلز کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے ۔ادارے کے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز فرین انس ورتھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی بی سی کو سامعین کی جانب سے ہمارے استعمال کے بدلتے ہوئے انداز کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔بی بی سی کا کہنا تھا کہ وہ نشریات کے روایتی طریقوں پر بہت زیادہ اخراجات کررہے ہیں اور ڈیجیٹل پر کیے جانے والے اخراجات ناکافی ہیں، ادارے کا ہدف 8 کروڑ پاونڈز یا ایک ارب 40 لاکھ ڈالر کی بچت کرنا ہے ۔اس سلسلے میں صبح نشر ہونے والا ایک نیوز میگزین پروگرام ختم کیا جائے گا جبکہ ملازمتوں میں مزید کٹوتیاں فلیگ شپ سیاسی اور خبروں کے پروگرام کے ذریعے پروڈیوس کی جانے والی فلموں میں کمی کر کے کی جائیں گی۔اس کے علاوہ قومی ریڈیو اسٹیشن 5 لائیو میں بھی نوکریاں ختم کی جائیں گی جس کے لیے اس نشریاتی ادارے میں کام کرنے والے پریزینٹرز کی تعداد پر نظر ثانی کی جائے گی۔مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹیلی ویژن نشریات کے روایتی ناظرین کی تعداد میں مسلسل کمی ہورہی ہے بالخصوص 16 سے 34 سال کی عمر کے افراد میں یہ رجحان زیادہ ہے ۔ادارے کے جاری بیان کے مطابق بی بی سی کے نیوز روم کو اسٹوری لیڈ یعنی خبر پر مرکوز ماڈل کے حوالے سے دوبارہ منظم کیا جائے گا جس میں پروگرامز اور دیگر پلیٹ فارمز سے زیادہ خبروں پر توجہ دی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ انتظام ہو بہو نقل سے بچنے کے لیے کیا جارہا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بی بی سی کی صحافت ناظرین کی مختلف اقسام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے ۔جیسا کہ خبروں اور انٹرٹینمنٹ کے صارفین کی عادات میں تبدیلی آرہی ہے دیگر میڈیا اداروں کی طرح دنیا کے سب سے بڑے نشریاتی ادارے بی بی سی بھی، ناظرین کی تعداد میں اضافہ کرنے کے نت نئے طریقوں سے نبرد آزما ہے ۔کارپوریشن کو مساوی تنخواہ کے تنازع کا بھی سامنا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایک ہی شو کرنے والی خاتون میزبان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے اور انہیں مرد میزبان جرمی وائن کو دی جانے والی تنخواہ کے مقابلے میں رقم کے چھٹے حصے کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔اس کے ساتھ بی بی سی کو برطانیہ کی نئی حکومت کی جانب سے دبا وکا بھی سامنا ہے جس کی جانب سے دورانِ الیکشن جانبدارانہ رپورٹنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حکومت اس سے قبل 2027 تک بی بی سی کی لائنسنس فیس کے ماڈل پر عمل پیرا رہنے پر قائم تھی جس سے گزشتہ برس 30 اپریل تک 3 ارب 70 کروڑ پاونڈز کے فنڈ حاصل ہوئے تھے ۔خیال رہے کہ ہر برطانوی شہری سالانہ لائسنس کی مد میں 2 سو 2 ڈالر ادا کرتا ہے لیکن وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اپنے آپ سے پوچھیں کیا ایک ٹی وی میڈیا ادارے کو اس قسم کی فنڈنگ کا کوئی جواز بنتا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بی بی سی پاکستان میں حالاتِ حاضرہ اور خبروں پر مبنی پروگرام سیربین ریڈیو کی نشریات بند کرچکا ہے اور ساتھ ہی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز اور ٹیلیویژن کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا تھا
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...