... loading ...
انڈین محققین نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے دنیا کا پہلا مردوں کے لیے بنایا گیا مانع حمل انجکشن تیار کر لیا ہے جو مردوں کو باپ بننے سے روک سکے گا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس انجکشن کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے تیار کیا ہے۔ آئی سی ایم آر میں تحقیق کرنے والے ڈاکٹر آر ایس شرمانے کہا کہ یہ انجکشن صرف ایک بار دیا جائے گا اور وہ 13 سال تک مانع حمل کا کام کرے گا۔سائنس دان ڈاکٹر آر ایس شرما کا کہنا تھا کہ اس انجکشن کے لیے پانچ ریاستوں دہلی، ہماچل پردیش، جموں، پنجاب اور راجستھان میں لوگوں پر کلینیکل ٹرائلز (طبی تجربے) کیے گئے اور اس کے لیے ایسے مردوں کو منتخب کیا گیا تھا جن کے پہلے سے دو بچے تھے۔ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ اس کے لیے انھوں نے اپنے مختلف مرد فیملی پلاننگ مراکز میں نس بندی کی خواہش لے کر آنے والے 300 سے زیادہ ایسے افراد کو منتخب کیا جو صحت مند ہوں، باپ بننے کے لائق ہوں، ان کی اہلیہ بھی صحت مند ہوں کیونکہ یہ یکطرفہ عمل نہیں ہے۔ ہم جو ٹیسٹ مردوں کے لیے کرتے تھے وہی سارے ٹیسٹ ان کی پارٹنر میں بھی کرتے تھے۔انھوں نے بتایا کہ 700 سے زیادہ افراد سے اس میں شرکت کے لیے رجوع کیا گیا لیکن ان کے پیمانے پر صرف 315 افراد اترے جنھوں نے رضاکارانہ طور پر اس میں شرکت کی حامی بھری۔ڈاکٹر شرما نے یہ انکشاف بھی کیا کہ آئی سی ایم آر سنہ 1984 سے ہی اس انجکشن پر کام کر رہا تھا اس میں استعمال ہونے والے پولیمر کی نشوونما آئی آئی ٹی کے پروفیسر ایس کے گوہا نے کی تھی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ کیسے کام کرتا ہے تو انھوں نے کمپیوٹر پر گرافکس کی مدد سے دکھایا کہ مردوں کے سکروٹم کے واس کو نکال کر ٹیسٹیکل ٹیوب کے اندر پروفیسر گوہا کے تیار کردہ پولیمر کو سوئی کے ذریعے داخل کیا جاتا ہے۔انھوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ چونکہ یہ پولیمر بایو ایکٹو ہے اس لیے جب مادہ منویہ اخراج کے لیے نکلتا ہے تو یہ سرگرم ہو جاتا ہے اور اسے ختم کرنے لگتا ہے یہاں تک اس پولیمر سے گزر کر جب مادہ منویہ باہر آتا ہے تو وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہوتا ہے، ان میں کوئی قوت نہیں رہ جاتی اور وہ ایک طرح سے مردہ مواد ہوتے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ ویسیکٹومی یا نسبندی میں ٹیسٹیکل ٹیوب کا ایک حصہ کاٹ کر ہٹا دیا جاتا ہے جبکہ اس طریق علاج میں انجکشن دیا جاتا ہے اور وہاں پولیمر کام کرنے لگتا ہے۔ڈاکٹر آر ایس شرما نے بتایا کہ اس کے لیے ہم نے جہاں انجکشن دیا ہوتا ہے وہاں اس پولیمر کو تحلیل کرنے والی دوا سوئی سے ڈال دیتے ہیں جس سے پولیمر حل ہو کر باہر نکل آتا ہے اور پھر مادہ منویہ کے لیے وہاں سے رکاوٹ صاف ہو جاتی ہے اور اس طرح کوئی پھر سے باپ بن سکتا ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...